افغانستان کو نظراندازکرنا غلطی،دنیا کو ہماری مدد کے لیے آگے آنا ہوگا،وزیراعظم

0
114

افغانستان کو نظراندازکرنا غلطی،دنیا کو ہماری مدد کے لیے آگے آنا ہوگا،وزیراعظم

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس علاقائی مسائل کے حل کےلیے بہترین فارم ہے،

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کا امن افغانستان میں امن سے جڑا ہے خطے میں امن و امان کے لیے تمام رکن ممالک کو کام کرنے کی مزید ضرورت ہے خوشحال ،ترقی یافتہ اور تعلیم یافتہ افغانستان خطے کے تمام ممالک کے لیے اہم ہے انسانی ہمدردی کی بنیاد پرافغانستان کو معاشی طورپر مضبوط کرنے کی ضرورت ہے ،افغانستان پاکستان کا ہمسایہ ملک اور امن کی ضمانت ہے افغانستان کو نظرانداز کرنا بہت بڑی غلطی ہوگی افغان حکومت عوام او راقلیتوں کے بنیادی حقوق کا احترام کرے افغانستان میں خواتین کے حقوق کا خیال رکھا جائے پاکستان عالمی حدت اورموسمیاتی تبدیلی کے زیر اثر ہے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کی قیمت پاکستان نے سیلاب سے تباہ کاریوں کی صورت میں اداکی پاکستان میں ایسا سیلاب کبھی دیکھا نہیں تھا، متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا حالات ٹھیک نہیں سیلاب اور بارش کا پانی جگہ جگہ موجود ہے جس کے باعث ملیریا،ڈینگی اور دیگر بیماریاں جنم لے رہی ہیں سیلاب سے ایک ہزارسے زائد افراد جاں بحق ہوئے ،ہزار وں زخمی اور متعدد لاپتہ ہوئے ، سیلاب سے مویشی ،فصلیں ،گھر،بستیاں اور شہر متاثر ہوئے ،سیلاب سے ایک ہزار 400 افراد جاں بحق ہوئے ،ہزاروں زخمی اور متعدد لاپتہ ہوئے سیلاب متاثرین کو شدید مشکلات کا سامناہے ،دنیا کو ہماری مدد کے لیے آگے آنا ہوگا،ہمیں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے موثر اقدامات کرنے ہوں گے،شنگھائی تعاون تنظیم میں نئے ممالک کی شمولیت پر مبارکباد دیتا ہوں دہشتگردی کے خاتمے کے لیے ایس ایس او کے تمام ممالک کومل کر کام کرنا ہوگا، ہمارے درمیان موجود کچھ ممالک نے سیلاب متاثرین کی بہت مددکی ان کا مشکور ہوں، کیا یہ آفت اور تباہی پاکستان کے لیے آخری ہوگی یا دیگر ممالک کو بھی ایسی صورتحال کا سامنا کرنا ہوگا

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شریک سربراہان کا اجلاس کے آغاز پر گروپ فوٹو بنایا گیا کانگریس سنٹر سمرقند میں ایس سی او سربراہ اجلاس کے موقع پر رکن ممالک کے سربراہان کاگروپ فوٹو بنایا گیا

شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس ،وزیراعظم شہبازشریف کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات ہوئی ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے قدرتی آفت نمٹنے کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان مثالی اور گہرے تعلقات ہیں پاکستان اور آذربائیجان مشترکہ تاریخ، عقیدے اور ثقافت سے جڑے ہوئے ہیں، وزیراعظم شہبازشریف نے نگورنو کاراباخ پر پاکستان کی آذربائیجان کی اصولی حمایت کا اعادہ کیا وزیراعظم نے آذربائیجان کے مقبوضہ علاقوں کو آزاد کرانے میں کامیابی پر مبارکباد دی وزیراعظم نے آرمینیا کے بلااشتعال حملے میں 71 آذری فوجیوں کی شہادت پر اظہار تعزیت کی وزیر اعظم نےسالمیت کے تحفظ میں آذربائیجان کے دفاع کے حق کی حمایت کا اعادہ کیا وزیراعظم اور آذربائیجان صدر نے سیاسی، اقتصادی، توانائی، دفاع، تعلیمی شعبے میں تعاون بڑھانے کاعزم کیا

Leave a reply