بلاول بھٹو کو فضل الرحمان کا ٹیلی فون،عمران خان تو ڈٹ گیا اب کیا کریں،کوئی مشورہ دیں

کراچی: بلاول بھٹو کو فضل الرحمان کا ٹیلی فون،عمران خان تو ڈٹ گیا اب کیا کریں،کوئی مشورہ دیں ، اطلاعات کےمطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اور جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو ہوئی ہے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان سیاسی امور پر بات چیت کی گئی۔

بچوں کوموبائل سے دوررکھیں،اگرمجبورہوں‌ توپھریہ طریقہ اپنائیں اورخوب پڑھائیں

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو اور فضل الرحمان کے درمیان جلد ملاقات کا امکان ہے، دونوں رہنماؤں کے درمیان اے پی سی اور رہبر کمیٹی کو مزید فعال کرنے پر اتفاق کیا گیا۔دوسری جانب مولانا فضل الرحمان نے مسلم لیگ ن کے نائب صدر احسن اقبال سے بھی رابطہ کیا اور اے پی سی کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

300 میگاواٹ سولر پاور منصوبے :پاکستان نے چینی کمپنی سے عالمی سطح پر کیس جیت لیا

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان اپوزیشن رہنماؤں سے رابطے کررہے ہیں اور 26 نومبر کو اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اے پی سی بلانے کی تجویز اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی اجلاس میں سامنے آئی تھی۔

یاد رہے کہ 27 اکتوبر کو جے یو آئی ف نے کراچی سے آزادی مارچ کا آغاز کیا تھا، اسلام آباد میں 14 روز کے دھرنے کے بعد مولانا فضل الرحمان نے 13 نومبر کو دھرنا ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ملک بھر کے شہروں کو بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔جے یو آئی ف نے 19 نومبر کو دھرنے ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب ضلعی سطح پر مشترکہ احتجاجی جلسے کیے جائیں گے۔

سعودی عرب نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا، 14محقق عالمی فہرست میں شامل

Comments are closed.