مولانا فضل الرحمن بیرونی ایجنڈے پرپاکستان کوبدنام کرنے پرتلے ہوئے ہیں،سنی اتحاد کونسل
فیصل آباد: میں قوم کو بتادینا چاہتا ہوں کہ مولانافضل الرحمن بیرونی ایجنٹ ہیں ، جتنا مولانا کو ان کے اپنےجانتے ہیں اور کوئی نہیں جانتا،اس شخص نے اسلام کوجتنانقصان پہچایا ہے اور کسی نے نہیں پہنچایا،اطلاعات کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان قوم کو تقسیم کرنے کی سازش کررہے ہیں، ہزاروں مساجد اور مدارس کا آزادی مارچ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھاکہ اس شخص نے جتنا کشمیر کاز کو نقصان پہنچایا ہے اور کسی نے نہیں پہنچایا ،انہوں نے کہا کہ یہ آزادی مارچ نہیں بلکہ ایک غلامانہ سوچ ہے کہ مدارس اور مساجد کو استعمال کرکے اپنی ذات کو بچانے کی کوشش کی جارہی ہے،
اُن کا کہنا تھا کہ مدارس کے طلبا کو سیاست کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیں گے، ملک بھر میں قائم ہزاروں مساجد اور مدارس کا آزادی مارچ سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں ہے۔ صاحبزادہ حامد رضا کا مزید کہنا تھا کہ سنی اتحادکونسل26اکتوبرکواسلام آباد میں کنونشن کا انعقاد کرے گی۔