مولانا فضل الرحمان سے امریکی سفارتخانے کے وفد کی ملاقات
مولانا فضل الرحمان سے امریکی سفارتخانے کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے
ترجمان جے یوآئی محمد اسلم غوری کے مطابق امریکی وفد نے مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ملاقات میں خطے کی صورت حال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،وفد میں پولیٹیکل قونصلر ،پولیٹیکل آفیسر اور پولیٹیکل اکنامک سیکشن چیف شامل تھے
امریکی سفارتخانے کے وفد نے مولانا فضل الرحمان سے ان کے گھر میں ملاقات کی ۔
امریکی سفارتخانے کے وفد نے افغان تنازعہ کے سیاسی حل سمیت خطے کی مجموعی صورت حال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ترجمان جےیوآئی محمد اسلم غوری pic.twitter.com/145bZpFwUf
— Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan (@juipakofficial) September 22, 2021
قبل ازیں مولانا فضل الرحمان سے جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ کی بھی ملاقات ہوئی، مولانا فضل الرحمان سے پارٹی کے دیگر قائدین کی بھی ملاقات ہوئی، اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کرنیوالوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نااہل حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی کے سوا کچھ نہیں دیا،حکمران ناکام ہو چکے ہیں حکمراں الیکشن کمشنر کو متنازعہ بنا رہے ہیں آزمودہ اور غیر متنازعہ انتخابی سسٹم کی بجائے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے انتخابات پہ اصرار قومی اداروں کو دانستہ تنازعات میں الجھانے کی کوشش کی جارہی ہے۔پی ٹی آئی کی حکومت اپنے تین سالہ دور اقتدار میں ہمیشہ قومی اداروں کی ساکھ پہ گھٹیا حملے کرتی چلے آ رہے ہیںموجودہ حکمرانوں نے ثابت کر دیا ہے کہ واقعی بیرونی ایجنڈے پر کار فرما ہے جس کا منہ بولتا ثبوت موجودہ انسدادجبری تبدیلی مذہب بل ہے،