ڈیرہ اسمٰعیل خان :صرف تبلیغی جماعت کو کرونا وائرس کے پھیلاو کا ذمہ دارٹھہرانا درست نہیں ، مولا نا فضل الرحمن ،اطلاعات کے مطابق جمعیت علماء اسلام کے سر براہ مولانا فضل الرحمن نے تبلیغی جماعت کے خلاف منفی پراپیگنڈے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ کورونا وائرس کے پھلاءو کے لیئے ایک خاص ذہن کے تحت تبلیغی جماعت کو ذمہ دار ٹھرایا جا رہا ہے
مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ تبلیغی جماعت کے اراکین کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے جو قابل مذمت ہے قوم جاننا چاہتی ہے کس کو بیلنس یا برابر کرنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے ہم نام نہاد حکومت پر واضح کر دینا چاہتے تبلیغی جماعت کو لاوارث نہ سمجھیں ،
مر کزی میڈیا آفس کے مطابق وہ پارٹی راہنماءوں حافظ حسین احمد،مولانا محمد امجد خان ،مولانا راشد خالد محمود سومرو،حاجی شمس الرحمن شمسی،محمد اسلم غوری،مولاناعتیق الرحمن ۔مولانا صلا ح الدین ایوبی ،عبدالرزاق عابد لاکھو سے گفتگوکر رہے تھے مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت تبلیغی جماعت کا میڈیا ٹرائل ہورہا ہے جس وقت ملک کو اتحاد واتفاق کی اشد ضرورت ہے اس وقت میں ملک میں فرقہ واریت اور انتشار کو ہوا دی جا رہی ہے
مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ تبلیغی جماعت ایک پر امن اور منظم جماعت ہے تبلیغی جماعت پر کسی قسم کا ظلم وجبر برداشت نہیں کیا جا ئے گا انہوں نے کہاکہ یہ جماعت امن کی داعی ہے اور پر امن انداز میں بے لوث اللہ اور اس کے رسول کا پیغام پوری دنیا میں لوگوں تک پہنچا رہے ہیں
انہوں نے کہاکہ جان بوجھ کر تبلیغی جماعت کے خلاف منفی پراپیگنڈا کرنے والے خدا کا خوف کریں کیا پوری دنیا میں کورونا وائرس تبلیغی والوں کی وجہ سے پھیلا ہے انہوں نے کہاکہ اگر کسی مریض پر شک ہو تو اسے ہتھکڑی لگائی جائے گئی;؟یا اس کو ہسپتال منتقل کیا جا ئے گا انہوں نے کہاکہ مریض کو ئی بھی ہو اس کا فوری علاج کیا جاتا ہے ۔