ٹرانسجینڈر بل،مولانا فضل الرحمان کا بھی مؤقف آ گیا

0
26

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ لاڑکانہ سیلاب سے سب سے زیادہ سندھ متاثر ہوا ہے،

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ لاڑکانہ میں ابھی تک کچھ علاقوں میں پانی جمع ہے، لوگ سڑکوں پر ہیں ، سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا،حکومت سندھ سے متاثرین کی بحالی کے لیے اقدامات پر بات ہوگی عمران خان اداروں پر حملے کر رہے ہیں،عمران خان کی سیاست ختم ہو چکی ہے عمران خان ہوتے کون ہیں کہ حکومت کو کہے کہ تقرری کون کرے گا عمران خان کو بتانا چاہتے ہیں وہ ہوگا جو آئین میں ہے ،آئی ایم ایف سے معاہدہ عمران خان نے کیا، یہ غلام ابن غلام ہے،عمران خان کیخلاف کارروائی نہ ہونے پر حکومت سے خائف ہوں پنجاب حکومت کمزور ہے، شاید وہ پلٹ جائے گی، یہ ابن غلام ہیں، یہ قوم کو کیا آزادی دلائیں گے،سب کو چور کہنے والے خود بین الاقوامی چور ثابت ہوئے ایک پارٹی ہے جو روز جلسے کرکے لوگوں کی توجہ اس سیلاب سے ہٹا رہی ہے۔ گزشتہ 3 سالوں میں عمران خان نے ملک کی معیشت کو اجاڑ دیا تھا۔ جلسے کرکے کیچڑ اچھال رہے ہیں جزباتی اور غیر آئیڈیل باتیں کررہے ہیں۔تمام جماعتیں سیاسی اختلافات کو بھلا کر سیلاب زدگان کی مدد کریں

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ ٹرانسجینڈر بل قابل مذمت ہے،ٹرانسجینڈر بل قرآن و سنت سے متصادم ہے، جے یو آئی ٹرانسجینڈر بل کے خلاف نئی ترامیم پیش کرے گی

پاک فضائیہ خطے میں پاکستان کی سالمیت اور وقار کے دفاع کیلئے مکمل تیار ہے: سربراہ پاک فضائیہ

عسکری قیادت کا پاک فضائیہ کے آپریشنل ایئر بیس پر جاری کثیر ملکی عسکری مشق کا جائزہ

مریم نواز، رانا ثنا اللہ، مولانا فضل الرحمان اور دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست ناقابل سماعت قرار 

Leave a reply