سرگودھا۔ 30 جولائی (اے پی پی) مولانا فضل الرحمن ختم نبوتؐ مارچ کے نام پر اپنی سیاسی دکانداری بند کریں مولانا فضل الرحمن بتائیں کہ انہوں نے ختم نبوتؐ مارچ میں کتنی بار ختم نبوتؐ کا ذکر کیا ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف سپورٹس اینڈ کلچر فیڈریشن ضلع سرگودھا کے صدر راجہ عبدالوہاب نے کیا انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کا نکتہ نظر اسلام نہیں بلکہ اسلام آباد ہے یہی وجہ ہے کہ وہ اقتدار میں آنے کیلئے اسلام کی سربلندی کی بجائے اسلام آباد کو بند کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں راجہ عبدالوہاب نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت سے سرشار مسلمان مولانا فضل الرحمن کی سیاست کو سمجھیں وہ ختم نبوتؐ کے نام پر آپ کو اسلام آباد لے جانا چاہتے ہیں ان کی کسی بات میں نہ آئیں کیونکہ ان کی سیاسی دکانداری اب ختم ہوچکی ہے جس کو چمکانے کیلئے انہوں نے ختم نبوتؐ ملین مارچ کا نام دیا ہے جبکہ یہ مارچ اسلام آباد کیلئے ہے۔

Shares: