جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن کےگرینڈ الائنس میں شامل ہونے سے انکار کردیا ہے
پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم نے تصدیق کی اور بتایا کہ مقامی سیاست سے متعلق مولانا فضل الرحمان کےکچھ خدشات تھے، بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر مولانا فضل الرحمان کوخدشات دور کرنےکی یقین دہانی بھی کرائی گئی تھی،مولانا فضل الرحمان نے پہلے پارٹی سے مشاورت کے لیے وقت مانگا اور پھر انکار کردیا، انتخابی اتحاد جب ہوتے ہیں تو کچھ لے دے ہوتا ہے۔
شیخ وقاص اکرم کا مزید کہنا تھا کہ معدنیات کے بل کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی کا بیان آچکا ہے، معدنیات بل پر پہلے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور بانی پی ٹی آئی کو بریفنگ دیں گے، بانی پی ٹی آئی کی مرضی ہوگی تو بل پاس ہوگا ورنہ نہیں ہوگا، معدنیات بل کے حوالے سے پارٹی میں کوئی تقسیم نہیں ہے۔