مولانا فضل الرحمان کا ردعمل مثبت ہے، عرفان صدیقی

irfan-siddiqui

مسلم لیگ ن کے رہنما،سینٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے کوئی وقت نہیں مانگا،مولانا نے صرف اتنا کہا تجاویز کو تفصیل کیساتھ دیکھنا ہے

عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے کہا اصولی طور پر بہت سی چیزوں پر ایگری کرتا ہوں،مولانا نے کہا میں نے لوگوں کے سامنے جانا ہے اور خود تفصیلات کو جاننا چاہتا ہوں،ڈھائی 3 گھنٹوں کی ملاقات میں دیکھا مولانا کا ردعمل مثبت تھا،مولانا نے حکومت اور حکومت نے مولانا کی رائے سے اتفاق کیا مزید کچھ دن انتظار کیا جائے،وقت دیا ہے تاکہ مولانا فضل الرحمان اپنی رائے قائم کر سکیں، مولانا فضل الرحمان جزیات دیکھیں گے اور اپنی رائے دیں گے،اسمبلی اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی ہو جائے گا،آئینی مسودہ کبھی پبلک نہیں ہوتا، قانون مطلوبہ اکثریت مانگتا ہے اگر حاصل نہیں ہوتی تو کوئی قیامت نہیں آتی، آئینی ترمیم ہو جائے گی اس میں کوئی رکاوٹ نظر نہیں آتی، وقت کا تعین نہیں ہے ہفتہ دس دن بھی لگ سکتے ہیں،

واضح رہے کہ آئینی ترامیم کے مسودے بارے بات کی جائے تو گزشتہ 48 گھنٹوں میں مولانا فضل الرحمان سے حکومتی رہنماؤں کی متعدد ملاقاتیں ہو چکی ہیں تا ہم گزشتہ شام وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ مسودے کی کاپی ان کے پاس آ چکی ہے، وہیں جے یو آئی کے مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا کہ مسودہ ہمیں نہیں ملا، مسودہ ملنے کے بعد غور خوض کریں گے ،اتنی جلدی ہی کیا ہے، ایک ماہ بھی مشاورت میں لگ سکتا ہے، تاہم حکومت کی کوشش ہے کہ جلد از جلد آئینی ترامیم منظور کی جائیں ،لیکن حکومت نے آئینی ترامیم کی منظوری کے لئے اس سے قبل کوئی ہوم ورک نہیں کیا تھا جس کی وجہ سے حکومت کو قومی اسمبلی،سینیٹ اجلاس ملتوی کروانا پڑے، نواز شریف بھی گزشتہ روز اسلام آباد گئے اور آئینی ترامیم کے لئے ہونے والے اجلاس میں شرکت کرنی تھی مگر نواز شریف اجلاس ملتوی ہونے کے بعد واپس آ گئے

حکومت کی کوشش ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو منایا جائے، مولانا فضل الرحمان سے حکومت کے مسلسل رابطے جاری ہیں، تحریک انصاف بھی مولانا فضل الرحمان سے رابطے میں ہے،گزشتہ رو زہونے والے خصوصی کمیٹی اجلاس میں مولانا فضل الرحمان نے واضح کیا کہ وہ ایکسٹینشن یا مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر حکومت کا ساتھ نہیں دے سکتے،اجلاس میں پی ٹی آئی نے موقف پیش کیا کہ جلد بازی میں قانون سازی نہ کی جائے، یہ ایسا آئینی معاملہ ہے جس پر مزید مشاورت درکار ہے، اپوزیشن جماعتوں نے آئینی عدالت کے معاملے پر حکومت کو مشروط حمایت کا یقین دلایا ہے۔

آئینی ترامیم میں کیا ہے؟مسودہ باغی ٹی وی نے حاصل کر لیا

آئینی ترامیم،قومی اسمبلی،سینیٹ اجلاس آج،مولانا فضل الرحمان اہمیت اختیار کر گئے

عمران خان نے اشارہ کیا تو بنگلہ دیش کو بھول جاؤ گے،بیرسٹر گوہر کی دھمکی

ہوسکتا ہے جنرل فیض حمید اندر یہ گانا گا رہے ہوں کہ آ جا بالما تیرا انتظار ہے، خواجہ آصف

آئینی ترمیم کے لیے نمبر پورے نہیں، مخالفت کریں گے،عمر ایوب

قومی اسمبلی اجلاس شروع،بلاول کا خطاب،اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی

بل پیش کرنے سے پہلے کابینہ سے منظوری لازمی ہے،بیرسٹر گوہر

وفاقی حکومت کا علیحدہ آئینی عدالت کے قیام کا منصوبہ

پارلیمنٹ کو کوئی بھی آئینی ترمیم کرنے کا اختیار ہے،احسن بھون

لاہور:پاکستان کوکلئیر ویلفیئر آرگنائزیشن کا پہلا باضابطہ اجلاس،اہم فیصلے کئے گئے

پیدائشی سماعت سے محروم بچوں کے کامیاب آپریشن کے بعد”پاکستان زندہ باد” کے نعرے

معذوری کا شکار طالبات کی ملی دارالاطفال گرلز ہائی سکول راجگڑھ آمد،خصوصی تقریب

Comments are closed.