مولانا فضل الرحمان کی دعاؤں سے معیشت بہتر ہورہی ہے،وزیراعظم

0
43

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی دعاوں سے معیشت بہتر ہورہی ہے،

وزیراعظم شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کوکہتا ہوں کہ ایک اور پھونک ماریں تا کہ مزید بہتری ہو،معیشت ہچکولے لے رہی تھی اور یوں لگتا تھا کہ پاکستان ڈیفالٹ ہو جائے گا اور ایک شخص دعا کر رہا تھا کہ پاکستان سری لنکا بن جائے ہم نے بڑی محنت سے ملک کو سنبھالا بطور خادم ملک کی خدمت کی۔ وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ مفتی محمود کی ملک وقوم کیلئے گرانقدرخدمات ہیں ،مفتی محمود کانفرنس کا انعقاد خوش آئند ہے، علمائے کرام کی خدمات کوقدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں ،مفتی محمود سادہ طبیعت کے انسان تھے،مفتی محمودکےوقت سیاست میں شائستگی تھی،اس وقت سیاست میں گالم گلوچ کا کلچرآ گیا ہے نوجوانوں کی پاکستان سمیت بیرون ملک غلط تربیت کی جارہی ہے کچھ افراد معاشرے کو تقسیم کرنے کی کوشش کررہے ہیں،ہمیں کانٹوں بھرا سفرکرنے کو ملا ہے،مشکل حالات میں ملکر اتحادیوں کے ساتھ اقتدار سنبھالا،پاکستان بہت مشکل حالات سے نکل آیا ہے اور آگے بھی نکلے گا،ہم نفرت اور انتشار کی سیاست کا خاتمہ کریں گے،ہم خلوص نیت کیساتھ کام کررہے ہیں اختلافات کے باوجود مذاکرات جمہوریت کا حسن ہیں،

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان جب اقتدارمیں تھے توکہتے تھے کہ مجھے فیصلے لینے کا پورا اختیار ہے،عمران خان اب کہتے ہیں کہ مجھے آزادی کیساتھ فیصلے نہیں کرنے دیئے گئے اگرآپ بااختیارنہیں تھے تو پونے 4 سال کیا کرتے رہے،دن رات یہ شخص ملک اور قوم کیخلاف سازش میں مصروف رہتاہے،اگر آپ کو4 سال کچھ نہیں کرنے دیا گیا تو پھر فیصلے کون کرتا تھا،

عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

عمران خان کوجھوٹے بیانیے پرسزا ملنی چاہیئے،گیلانی

Leave a reply