مولانا عبدالغفورحیدری کی زیرصدارت اجلاس میں سگریٹ مینوفیکچررز کی مشکلات پرغور
مولانا عبدالغفور حیدری کی زیر صدارت اجلاس میں سگریٹ مینوفیکچررز کی مشکلات پر غور
تمباکو کے مقامی کاشتکاروں اور مینو فیکچررزکے مسائل اور حل کا جائزہ لینے کیلئے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی ہدایت پر نئی تشکیل دی گئی خصوصی کمیٹی کا پہلا اجلاس کنونیئر کمیٹی سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔
خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹرز سردار محمد شفیق ترین، محسن عزیز،نسیمہ احسان اور خصوصی طور پر مدعو کیے گئے سینیٹر دلاور خان اور فیصل سلیم رحمان کے علاوہ ایف بی آر کے نمائندے، چیف کمشنر صوبہ خیبر پختونخواہ، کسان بورڈ اور کاشتکاروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
کنونیئر کمیٹی سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاکہ صوبہ خیبر پختونخواہ کے تمباکو کے مقامی کاشتکاروں اور مینو فیکچر رز پر ٹیکسز و دیگر معاملات کے حوالے سے متعدد سینیٹرز نے ایوان بالاء کے اجلاس میں معاملہ اٹھایا تھا کہ موجودہ بجٹ میں نافذ کیے گئے نئے ٹیکس کی وجہ سے کاشتکاروں اور مینو فیکچررز کو بے شمار مسائل کا سامنا ہے۔ مقامی انڈسٹری بند ہونے کے قریب ہے اور مقامی کاشتکاروں کو بھی اس حوالے سے بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کے حل کے لئے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے یہ خصوصی کمیٹی تشکیل دی جو ان امور کا تفصیلی جائزہ لے کر ایک مفصل تفصیلی رپورٹ تیار کرے گی تاکہ مقامی کاشتکار وں اور مینو فیکچررزکو فائدہ ہو سکے۔کمیٹی کے آج کے اجلاس میں آئندہ کی کارروائی کیلئے حکمت عملی کا تعین کیا جائے گا تاکہ متعلقہ ادارے اس حوالے سے تفصیلی تیاری کر کے آئیں اور معاملات کا جائزہ لیا جا سکے۔ خصوصی کمیٹی نے تفصیلی جائزے کے بعد طے کیا کہ تمباکوکی مصنوعات کے کاشتکاروں کے ساتھ ساتھ مقامی مینو فیکچررز پر ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس عائد کرنے میں تفاوت کی چھان بین کرنا،جس کی وجہ سے مقامی تمباکو کی صنعت بند ہو رہی ہے اور خاص طور پر صوبہ خبیر پختونخواہ میں روزگار اور کاروبار کو بے تحاشہ نقصان پہنچ رہا ہے۔
چلغوزے سستے،پڑھا لکھا ایس ایچ او،تمباکو کی قیمت ،مردم شماری کیلئے فنڈ ،کابینہ کے فیصلے
تمباکو نوشی کے استعمال کے خلاف مہم،ویب سائٹ کا افتتاح
تمباکو نوشی کے خلاف کرومیٹک کے زیر اہتمام کانفرنس :کس کس نے اور کیا گفتگو کی تفصیلات آگئیں
تمباکو سیکٹر میں سالانہ 70 ارب روپے کی ٹیکس چوری کا انکشاف
تمباکو نوشی کا زیادہ استعمال صحت کے لئے نقصان دہ ہے،ڈاکٹر فیصل سلطان مان گئے
جدید تمباکو کی مصنوعات پر پابندی کے حوالہ سے آگاہی ،پوسٹر مقابلہ،نتائج کا اعلان
سینیٹرزفیصل سلیم رحمان،دلاور خان اور محسن عزیز نے کہا کہ سیگریٹ کی ملٹی نیشنل کمپنیوں اور مقامی کمپنیوں پر ایک جیسا ٹیکس عائد کرنے سے مقامی صنعت متاثر ہو رہی ہے۔ملک میں د و ملٹی نیشنل کمپنیاں کام کر رہی ہیں۔ اس ٹیکس کے نافذ سے ان کی اجارہ داری قائم ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ایک کلو تمباکو پر دس روپے ٹیکس تھا جو اب 390 روپے کردیا گیا ہے۔ ریفنڈ کے بھی اس میں مسائل آ جاتے ہیں۔چھوٹے مینو فیکچررز کے پاس وسائل بہت کم ہوتے ہیں ان پر کم شرح سے ٹیکس عائد ہونا چاہیے۔ت مباکو کی فصل جب تیار ہو جاتی ہے تو 15 دن کے اندر پراسس کرانا ضروری ہوتا ہے ورنہ فصل تباہ ہو جاتی ہے اور پراسس کیلئے ٹیکس دینا لازمی ہوتاہے۔جس پر کنونیئر کمیٹی نے کہاکہ کمیٹی کے آئندہ اجلا س میں متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کرمعاملات کا جائزہ لیاجائے گا۔ خصوصی کمیٹی ان علاقوں کابھی دورہ کرے گی تاکہ زمینی حقائق سامنے آ سکیں