ماؤنٹ ایورسٹ کی اونچائی زیادہ گئی
باغی ٹی ؛ ماؤنٹ ایورسٹ کی نئی اونچائی 884.86 میٹر ہو گئی ہے ، اس کا اعلان منگل کو نیپال کے وزیر خارجہ پردیپ کمار گیوالی نے کیا۔
گیولی نے کہا کہ ماؤنٹ ایورسٹ کی اونچائی میں 0.86 سینٹی میٹر اضافہ ہوا ہے۔دنیا کی بلند ترین چوٹی کی پیمائش کے سلسلے میں ڈیٹا پر کارروائی کرنے پر ایک سال تک کام کرنے کے بعد ، نیپال نے منگل کو ماؤنٹ ایورسٹ کی نئی پیمائش کی گئی اونچائی کا اعلان کیا۔
ایک برس تک جاری رہنے والے جائزے کے عمل کے بعد چین اور نیپال نے اعلان کیا ہے کہ ماؤنٹ ایورسٹ کی اونچائی آٹھ ہزار 884.86 میٹر ہے۔
نیپال کے وزیر خارجہ پردیپ کمار، لینڈ مینیجمنٹ منسٹر پدما کیماری اور چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے ماؤنٹ ایورسٹ کی بلندی سے متعلق باقاعدہ اعلان ایک آن لائن تقریب کے دوران منگل کو کیا۔
ب تک چین کی جانب سے ماؤنٹ ایورسٹ کی بلندی 29 ہزار 17 فٹ جب کہ نیپال کی جانب سے قدرے زیادہ کر کے 29 ہزار 28 فٹ بتائی جاتی تھی۔
پہاڑ کی نئی بلندی سے متعلق اعلان کی آن لائن تقریب کے لیے نیپال کے محکمہ سروے نے جو دعوت نامہ دیا تھا اس میں تحریر تھا کہ ’ہم نئی بلندی سے متعلق اعلان کے لیے ایک تقریب کی میزبانی کر رہے ہیں‘۔