موزمبیق کے صدر کی ریلی میں بھگڈر 10افراد ہلاک

موزمبیق کے صدر کی ریلی میں بھگڈر سے 10افراد ہلاک جبکہ 85زخمی ہو گئے۔
کیلیفورنیا ، فائرنگ میں چار ہلاک،15 زخمی
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ریلی کا انعقاد شمالی شہر نمپولا کے ایک چھوٹے سے اسٹیڈیم میں کیا گیا تھا۔ اسٹیڈیم لوگوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔ عینی شاہدین کے مطابق لوگوں نے ریلی کے اختتام پر وہاں سے نکلنے کی کوشش کی۔

حکمران فریلمو پارٹی نے اپنے ایک بیان میں تسلیم کیا کہ مرنے والے اس کے کارکن تھے۔ مرنے والوں میں 6خواتین اور 4مرد شامل تھے۔
ریلی میں شریک ایک شخص کے مطابق اسٹیڈیم کے دروازے بند کر دیے گئے تھے اور وہ صدر نیوسی کی روانگی کے بعد ہی کھولے گئے۔ جیسے ہی دروازے کھلے تو اسٹیڈیم کے اندر موجود ہر شخص جلدی جانا چاہتا تھا۔ اس سے اسٹیڈیم میں بھگڈر مچ گئی ۔ لوگوں نے ایک دوسرے کو دھکے دیئے ، جس سے لوگ گر پڑے اور ایک دوسرے کے نیچے روند دیئے گئے۔

Comments are closed.