لاہور:ایم پی اے سمیرہ کومل پرفائرنگ ، راہ گیربھی زخمی ،اطلاعات کے مطابق ممبر پنجاب اسمبلی سمیرا کومل فائرنگ کی زد میں آگئیں ، ادھرذرائع کا کہنا ہے کہ سمیرہ کومل محفوظ رہیں تاہم کچھ راہ گیرضرور زخمی ہوئے ہیں
ذرائع کے مطابق آج شام کے وقت وارث روڈ پردوگروہوں کے درمیان بچوں کی لڑائی پر لڑائی فائرنگ تک جاپہنچی اسی دوران ایم پی اے سمیرا کومل بھی ادھر سے گزررہی تھیں تو وہ بھی اس فائرنگ کی زد میں آگئیں
ایم پی سمیرا کومل نے اپنے اوپرہونے والی فائرنگ کے بارے میں بتایا کہ وہ اس فائرنگ میں محفوظ رہیں ،ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے واقعات سے معاشرے میں سخت بے چینی پائی جاتی ہے ،
سمیرا کومل نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ حکومت ان افراد کے خلاف فوری کارروائی کرے جو اس واقعہ میں ملوث تھے