برطانوی ارکان پارلیمنٹ سے ممبر پنجاب اسمبلی سلطان طارق باجوہ کی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورذیوں سمیت پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال جیسے اہم معاملات زیر بحث لائے گئے۔
پنجاب اسمبلی کے رکن سلطان طارق باجوہ نے برطانوی پارلیمنٹ میں سابق قائد حزب اختلاف اور انسانی حقوق کے علمبردار جیریمی کوربن اور رکن پارلیمنٹ عدنان حسین کے ساتھ اہم ملاقات کی۔ اس ملاقات میں پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، مسئلہ کشمیر اور فلسطینیوں کے مسائل پر بات چیت ہوئی۔ملاقات کے دوران جیریمی کوربن نے برطانیہ کی پارلیمنٹ میں پاکستانیوں کی حمایت کا اعادہ کیا۔ سلطان طارق باجوہ نے پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں غلط فہمیوں اور حقائق پر روشنی ڈالتے ہوئے موجودہ حکومت کی طرف سے کئے جانے والے اقدامات کو اجاگر کیا۔ سلطان طارق باجوہ نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی طرف سے انسانی حقوق کی سنگین صورتحال کو بھی اجاگر کیا۔
جیریمی کوربن نے کشمیریوں اور فلسطینی مسلمانوں کے حقوق کے لیے برطانوی پارلیمنٹ سمیت دیگر بین الاقوامی فورمز پر مزید مؤثر آواز اٹھانے کے عزم کا اظہار کیا۔
ممبر پنجاب اسمبلی سلطان طارق باجوہ کی برطانوی ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات، پاکستانی نمائندوں اور برطانوی پارلیمنٹیرینز کے درمیان اہم انسانی حقوق کے مسائل کے حل کے لئے عالمی سطح پر بہتر تعاون کی جانب انتہائی اہمیت کی حامل ہے،
بجلی کا زیادہ، دو بھائیوں میں جھگڑا، بھائی نے بھائی کو قتل کر دیا
گھروں میں بجلی کی لٹکتی ننگی تاریں، شہریوں کی زندگیاں غیر محفوظ،لیسکو کی بے حسی
لاہور دا پاوا، اختر لاوا طویل لوڈ شیڈنگ اور مہنگے بجلی بلوں پر پھٹ پڑا
پاکستان ان کمپنیوں کو اربوں کی ادائیگی کرتا ہے جو بجلی پیدا نہیں کرتیں۔گوہر اعجاز
مہنگی بجلی، زیادہ تر آئی پی پیز پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملکیت نکلیں
4 آئی پی پیز کو بجلی کی پیداوار کے بغیر ماہانہ 10 ارب روپے دیے جا رہے ، گوہر اعجاز
بجلی کا بل کوئی بھی ادا نہیں کرسکتا، ہر ایک کے لئے مصیبت بن چکا،نواز شریف
حکومت ایمرجنسی ڈکلیئر کر کے بجلی کے بحران کو حل کرے۔مصطفیٰ کمال
سرکاری بجلی گھر بھی کیپسٹی چارجز سے فائدہ اٹھا رہے ہیں،سابق وزیر تجارت کا انکشاف










