میرپورخاص ،باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ ) سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام کے زیر اہتمام چلنے والے معروف تعلیمی ادارے دی ہوپ ہائی اسکول و کالج میرواہ گورچانی میں سندھی ثقافت کے حوالے سے ایک شاندار ثقافتی پروگرام منعقد کیا گیا جس میں طلباء، طالبات اور اساتذہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر اسٹیج کو سندھی ثقافتی اشیاء رلی، ٹوپی، اجرک اور دیگر اشیاء سے سجایا گیا تھا تقریب میں طالبات نے سندھی گھاگرہ اور سندھی ٹوپی اور اجرک کے ساتھ شرکت کی-
تقریب میں طلباء و طالبات نے تقاریر کیں اور سندھ کے حوالے سے اشعار پیش کئے-اس موقع پر ڈائریکٹر مس شہناز حزب اللہ،پرنسپل غلام محمد نوندھانی ،ایڈوکیٹ ذکاء اللہ نوحانی،سماجی رہنما احمد سومرو،غلام فرید،نثار احمد چانگ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ دنیا کا وہ خطہ ہے جس کی پانچ ہزار سالہ ثقافت آج بھی زندہ ہے سندھی ثقافت نے دنیا کو امن، بھائی چارے، مذہبی رواداری، ترقی اور خوشحالی کا پیغام دیتا ہے یہ اس دن کی طاقت ہے کہ اس دن دوسری زبانیں بولنے والے بھی ہمارے ثقافتی رنگ میں رنگ جاتے ہیں اور یہ ہماری سب سے بڑی فتح ہے
انہوں نے کہا کہ ثقافتی دن پر ہمارے نوجوانوں کو بھی عہد کرنا چاہیئے کہ ہم دور جدید کے بدلتے ہوئے حالات میں جدید ٹیکنالوجی پر توجہ دیں اور اس کے ذریعے اپنی زبان، ثقافت، زمین اور یہاں کے لوگوں کی ترقی کے لئے کوشاں رہیں۔ تقریب کے دوران نوجوانوں نے قومی اور ثقافتی لوک گیتوں پر رقص کیا جبکہ شادی کی علامتی تقریب بھی پیش کی جس میں منفرد رسومات ادا کی گئیں