مظفرآباد:ایم کیو ایم نے آزاد کشمیر الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کردیا گیا،اطلاعات کے مطابق ایم کیو ایم کے کنونیئر خالد مقبول صدیقی کی عہداران کے ہمراہ سینٹرل پریس کلب مظفرآباد میں پریس کانفرنس میں آزادکمشیر کے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان ہوگیا ہے
پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالدمقبول صدیقی نے کہاکہ ایم کیو ایم حکومت میں رہتے ہوئے بھی عتاب کا شکار ہے مگر ہم آزاد کشمیر کے انتخابات میں 22 امیدوار دے رہے ہیں
ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں پوری قوت سے حصہ لیں گے، اسمبلی میں پہنچنے کے بعد لوگ مڈل کلاس سے نہیں رہتے جو باعث افسوس ہے، ایم کیو ایم کی سیاست کمزور انسانوں کے تحفظ کے لیے ہے،
خالدمقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم نے ہر کلاس کے لوگوں کو ان کی خواہش کے مطابق نمائیندگی کا حق دیا،پاکستان کو انصاف کے ذریعے جوڑا جا سکتا ہے جبر سے نہیں، انتخابات میں کامیابی بیلٹ سے نہیں نظریہ سے ہوتی ہے،
خالد مقبول صدیقی نے کشمیریوں کی حمیت اورغیرت کوسلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری با غیرت اور باجرات قوم ہیں،
اس موقع پرخالد مقبول صدیقی نے نے 22 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا، ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات ہونے ضروری ہیں، عام انتخابات کو بلدیاتی انتخابات سے مشروط کیا جائے،
خالد مقبول صدیقی کہتے ہیں کہ پانچ اگست کے واقعات کے بعد سب سے موثر آواز ہم نے اٹھائی،ہمارے دفاتر میں پاکستان کے پرچم کے ساتھ کشمیر کے پرچم لہراتے ہیں،ہم لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف کشمیریوں کی نمائندگی کی بات کرتے ہیں،