کراچی :ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی عوام کے ساتھ کیا کیا وعدے کر رہے ہے؟

0
121

ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے تحت لائنزایریا میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی شٹر ڈاؤن کی ضرورت نہیں اب جبر کو شکست ہوگئی ہے۔ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ دو دن بعد ہم نے اپنی تقدیر کا فیصلہ کرنا ہے۔خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ فجرکی نماز کے بعد قوم کا فرض پورا کرنا ہے، تمام ووٹرز نے قطار میں کھڑا ہوکر ووٹ پر مہر لگانی ہے، اب ضمانت ضبط نہیں کرنی دشمنوں کے حوصلے بھی توڑ دینے ہیں، میں اگر ایم کیوایم میں نہ بھی ہوتا تو بھی ایم کیوایم میری ہوتی۔ایم کیو ایم کے کنوینر نے مزید کہا کہ میں احسان فراموش نہیں، ایمان کے بعد سب سے بڑا اثاثہ شناخت ہوتی ہے، میرا ووٹ میری قوم کی امانت ہے۔
دوسری جانب امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا لیاقت آباد ڈاک خانے میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اہلیاں لیاقت آباد بھتہ خوروں، وڈیروں کے آلہ کاروں کو پھر مسلط نہیں ہونے دینا، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نے کے الیکٹرک کو ہم پر مسلط کیا ہے۔حافظ نعیم نے کہا کہ اقتدار میں آنے کے بعد کراچی کے نوجوانوں کیلئے فری آئی ٹی یونیورسٹی بنائیں گے، ہم آج کا اجتماع کشمیریوں کے نام پر کرتے ہیں۔امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی نے کلین سویپ کیا تھا، ٹیم تیار ہے، اگر نتائج تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی تو مزاحمت کریں گے۔

Leave a reply