پاکستان سپر لیگ کا پشاور زلمی کے ٹریننگ کٹ کی منفرد انداز میں رونمائی

0
126

پاکستان سپر لیگ میں ہمیشہ سے منفرد اور ٹرینڈ سیٹنگ اسٹائل سے کٹس اور اینتھم لانچ کرنے والی پشاور زلمی نے پی ایس ایل نو کے لیے خصوصی ٹریننگ کٹ لانچ کردی۔پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کےلیے پشاور زلمی کی ٹریننگ کٹ کی منفرد انداز اور ٹیکنالوجی کے ذریعے رونمائی کردی گئی ہے۔پی ایس ایل فرنچائز پشاور زلمی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ٹریننگ کٹ کو کٹنگ ایج سی جی آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے لانچ کیا گیا ہے جس کا محور زلمی کا ہوم گراؤنڈ ارباب نیاز اسٹیڈیم پشاور ہے۔پی ایس ایل فرنچائز کا کہنا ہے کہ پشاور زلمی اپنے ہوم گراؤنڈ ارباب نیاز میں اپنے جوشیلے فینز کے سامنے کھیلنے کےلیے بےتاب ہے۔


پشاور زلمی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 9 کی ٹریننگ کٹ کو ارباب نیاز اسٹیڈم کی پچ سے منسلک کرنے کا مقصد اپنے فینز کا آنیوالے سیزن کےلیے جوش بڑھانا ہے اور ساتھ ہی آنیوالے سیزنز میں اپنے ہوم گراؤنڈ اور ہوم کراؤڈ کے سامنے ان ایکشن ہونے کی خواہش کا اظہار بھی ہے۔اعلامیہ میں یہ بھی کہا گیا کہ پشاور زلمی خیبر پختونخواہ اور ہوم سٹی پشاور اور اس کی روایت سے جڑی ہوئی ہے اور ٹریننگ کٹ کا ارباب نیاز اسٹیڈیم جڑنا اسی جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔اعلامیہ کے مطابق پشاور زلمی ماضی کی طرح ایک بار پھر اپنے تمام فینز اور خیبر پختونخواہ کے کلچر کے فروغ اور کرکٹ فینز کے جوش و خروش میں اضافے کا عزم لیے پی ایس ایل نو کی جانب گامزن ہے۔

Leave a reply