ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے درمیان مذاکرات سست روی کا شکار ہیں : خواجہ اظہار الحسن

0
115

کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے سندھ کے بجٹ کو روایتی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نمبر گیم کے حساب سے یہ بجٹ دلفریب ہے ۔ ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی کے درمیان مذاکرات سست روی کا شکار ہیں ۔
منگل کو سندھ اسمبلی میڈیا کارنر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجٹ میں صرف رقم مختص کردینا کافی نہیں ہے ۔
ترقیاتی بجٹ اسکیموں کہ لئے مختص کئے جاتے ہیں ۔وفاقی حکومت نے صرف6 ارب رکھے ۔13 ارب ٹرانسپورٹ کے لئے نا کافی ہیں ۔
پانی کا جو پروچیکٹ 25 ارب کا تھا اب 150 ارب پر پہنچ گیا ہے ۔وزیر اعلی اور وزیر اعظم کا ساڑھے تین سال جھگڑا چلتا رہا جس سے عوام کا بیڑا غرق ہواہے ۔انہوںنے کہا کہ سندھ پپلک سروس کمیشن کے ممبر مشاورت سے لگائے جائیںگے ۔اب نوکری کے لئے ڈومیسائل کی تصدیق ہوگی۔کرپشن کا ریٹ کم کرنا ہوگا ۔تیس فیصد اگر کرپشن ہے تو اس میں ایک سو بیس ارب چلے جائیںگے ۔ٹھیکوں کی بندر بانٹ کو بند کیا جائے۔انہوںنے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان مذاکرات سست روی کا شکار ہیں ۔سندھ میں روایتی ٹیکس فری بجٹ پیش کیا گیا ہے ۔نمبر گیم کے حساب سے تو بجٹ دلفریب ہے ۔

Leave a reply