ایم کیو ایم نے کراچی کی نئی حلقہ بندیوں کو مسترد کرتے ہوئے اس فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔محکمہ بلدیات سندھ نے صوبائی دارالحکومت کراچی کی حلقہ بندیوں سے متعلق گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس کے مطابق شہر میں 26 ٹاؤن اور 233 یونین کمیٹیز ہوں گی۔
ذرائع کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ نے اس فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے نئی حلقہ بندیوں کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہایم کیو ایم آج سندھ ہائیکورٹ میں متنازع حلقہ بندیوں کے خلاف پٹیشن داخل کرے گی، یہ پٹیشن ایم کیو ایم کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور رابطہ کمیٹی کی جانب سے دائر کی جائے گی۔ذرائع نے بتایا کہ ایم کیو ایم کراچی کی نئی حلقہ بندیوں کو اس سے قبل بھی مسترد کرچکی ہے اور الیکشن کمیشن میں اس حوالے سے اپنے اعتراضات بھی جمع کرائے تھے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز جاری حلقہ بندیوں سے متعلق نوٹیفکیشن نئے بلدیاتی ایکٹ کے مطابق جاری کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی شہر میں 26 ٹاؤن اور 233 یونین کمیٹیز ہونگی۔
یاد رہے کہ ادھر ایم کیو ایم نے اپوزیشن کی تمام خواہشات پر پانی پھیرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عمران خان خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے ، اس بیان کے بعد اپوزیشن کے غبارے سے ہوانکلتی ہوئی نظرآتی ہے
میڈیا کی طرف سے کچھ اس انداز سے خبریں پیش کی جارہی تھیں کہ جن سےیہ تصور دینے کی کوشش کی گئی کہ ایم کیوایم شہبازشریف کی باتوں میں آکر عمران خان سے بے وفائی کردے گی لیکن کچھ دیر پہلے ایم کیوایم نے عمران خان کے ساتھ کھڑے رہنے کا اعلان کرکے جاتی امرا اور لندن والوں پر بجلی گرادی
ادھر دوسری یہ بھی اطلاعات ہیں کہ ایم کیو ایم کے بیان کے بعد شہبازشریف کی طبعیت بہت ناسازسی ہوگئی ہے ، یہ بھی کہا جارہا ہے کہ شہبازشریف کو ایم کیوایم کی طرف سے کپتان کی ٹیم کا حصہ بنے رہنے کے اعلان نے بہت زیادہ مایوس کردیا ہے ،
ادھر اس حوالے سے مزید معلوم ہوا ہےکہ اس اعلان نے پی پی اور مولانا فضل الرحمن کے خواب بھی تہس نہس کرکے رکھ دییے ہیں
یاد رہےکہ ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی سندھ میںپی پی کے عوام دشمن بلدیاتی قوانین کے خلاف پاکستان کی دیگر سیاسی جماعتوں سے ملاقاتیں جاری ہیں ، اس سلسلے میں ایم کیوایم کی پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین ، ن لیگ کے نائب صدر شہازشریف سمیت دیگرکئی رہنماوں سے ملاقاتیں ہوچکی ہیں
ان ملاقاتوں کے بعد ن لیگ کی طرف سے جاری کی گئی میڈیا کو نیوز میں یہ تاثر دینے کی جعل سازی کی گئی کہ ایم کیوایم نے عمران خان کے خلاف بغاوت کردی اور وہ شہبازشریف اور آصف علی زرداری کی خواہش پر عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کا اظہار کردیں گے
لیکن ابھی تھوڑی دیر پہلے ایم کیوایم کے وفد نے ن لیگ کی ساری پراکسی کو تہس نہس کرتے ہوئے یہ اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے کپتان عمران خان کے ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے