ایم کیو ایم اور جی ڈی اے کے متعلق عبدالحفیظ شیخ کا بڑا دعویٰ

باغی ٹی وی : حکومت کی اتحادی جماعتوں ایم کیو ایم اور جی ڈی اے نے حکومتی امیدوار عبدالحفیظ شیخ کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔

اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کے ساتھ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ 3 مارچ تاریخی دن ہوگا، ہم ہی کامیاب ہوں گے۔ چاہتے ہیں سینیٹ الیکشن شفاف ہوں اور اس میں خرید وفروخت نہ ہو۔ لوگوں کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ادھر اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر ان سے پی پی چیئرمین بلاول بھٹو کی ملاقات کے بعد دونوں رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کی، بلاول نے کہا ایم کیو ایم پاکستان ہمارے ساتھ شامل ہو کر کراچی کے لیے آواز اٹھائے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا ایم کیو ایم پی ڈی ایم کا حصہ بن کر حکومت کا مقابلہ کرے

اپوزیشن کوخیبرپختونخوا سے سینیٹ امیدواران بلامقابلہ منتخب کرنےکی پیشکش کی،حکومت نے خیبرپختونخوا میں سینیٹ کی 7جنرل نشستوں میں سے2 اپوزیشن کودینے کی پیشکش کی،حکومت کی پیش کش لے کرسینیٹر تاج آفریدی نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی،سینیٹرتاج آفریدی سے ملاقات میں شاہدخاقان اورراجہ پرویزاشرف بھی شریک تھے،مولانافضل الرحمان نے تاج آفریدی کومشاورت کے بعد جواب دینے کا کہا

علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان بھی متحرک ہو چکے ہیں وزیر اعظم عمران خان سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے ملاقات کی ،وزیر اعظم عمران خان سے رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی نے پیر کو یہاں ملاقات کی ۔وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وزیر دفاع پرویز خٹک اور معاون خصوصی ملک محمد عامرڈوگر بھی موجود تھے ،وزیر اعظم عمران خان سے رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے بھی ملاقات کی،وزیر اعظم عمران خان سے خواتیں ارکان قومی اسمبلی عظمیٰ ریاض، ظل ہما، نفیسہ خٹک اور شاندانہ گلزار نے بھی پارلیمینٹ ہاؤس میں ملاقات کی ،وزیر اعظم عمران خان سے اراکین قومی اسمبلی گل داد خان، گل ظفر خان، جواد حسین، محمد اقبال آفریدی اور ساجد خان نے ملاقات کی۔وزیر اعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیر دفاع پرویز خٹک، وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی ملک محمد عامر ڈوگر بھی اس موقع پر موجود تھے

قبل ازیں سپریم کورٹ نے صدارتی ریفرنس پر 8 صفحات پر مبنی رائے جاری کردی ،اوپن بیلٹ سے متعلق صدارتی ریفرنس پرچیف جسٹس پاکستان نے رائے تحریرکی ،سپریم کورٹ نے تحریری رائے میں کہا کہ ووٹ کے خفیہ ہونے پر آئیڈیل انداز میں کبھی عمل نہیں کیا گیا، خفیہ ووٹنگ کے عمل کو انتخابی ضروریات کے مطابق ٹیمپر کیا جاتا ہے،

Shares: