ایم کیو ایم اراکین پارلیمنٹ نے کورونا وائرس سے نمٹنے کےلیے ایک ماہ کی تنخواہ دینے کا اعلان کردیا

باغی ٹی وی :متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے اراکین پارلیمنٹ نے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ کورونا وائرس سے نمنٹے کے لیے قائم فنڈ میں دینے کا اعلان کیا ہے۔کنوینر ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی نے اراکین رابطہ کمیٹی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے اگر صورتحال سنگین ہوجاتی ہے تو ان کی جماعت تمام ضرورت مندوں میں اجناس تقسیم کریگی۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان ایک لاکھ سینیٹائزرز بھی عوام میں تقسیم کریگی۔ خدمت خلق فاؤنڈیشن (کے کے ایف) پر پابندی کے باوجود کورونا وائرس کی پرائمری اسکریننگ کرنے کیلئے کیمپ لگادیا گیا ہے۔خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ تمام یو سی چیئرمین کو ہدایت کی ہے کہ سینیٹائزرز اور صابن عوام میں تقسیم کریں۔ حکومت کے ایم سی ڈی ایم سی اور کے کے ایف میں آئیسولیشن وارڈز قائم کرنے کیلئے اپنی تمام عمارتیں دینے کو تیار ہیں.

واضح‌رہے کہ سندھ میں کرونا وائرس کے نقصانات سے نمٹنے کے لیے سندھ حکومت نے اپنے اقدامات بارے اٹھائے گئے اقدام بارے میڈیا کو بریف کی اتھا . ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ سندھ بھر میں کرونا وائرس کے 181 مریض ہیں، 2 صحت یاب ہوئے ہیں، 9 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، کرونا سے نمٹنے کیلئے 3 ارب کا فنڈ قائم کر رہے ہیں۔

Shares: