ایم کیو ایم کے سینئر رہنما فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے کراچی کو11سال میں پانی کی ایک بوند نہیں دی،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہاکہ میری پریس کانفرنس کامقصد شہر کو درپیش بنیادی مسائل کو اُجاگر کرنا ہے، شہرکےبلدیاتی مسائل کاعلم سب کوہے، مسائل کےحل کےبجائے صرف شور مچایا جاتا ہے،
فیصل سبزواری نے کہا کہ سندھ کےاضلاع میں کچرااٹھانےکانظام سولڈویسٹ مینجمنٹ بورڈکےپاس ہے، انہوں نے کہاکہ کراچی:11سالوں سےشہرکاکچرا نالوں میں ڈالاجارہاہے لیکن اس سلسلہ میں کوئی واضح حکمت عملی نہیں بنائی گئی، واضح رہے کہ حالیہ بارشوں سے کراچی میں شدید نقصانات ہوئے ہیں جس پر سندھ حکومت کو سیاسی جماعتوں کی طرف سے سخت تنقید کا سامنا ہے،