ایم کیو ایم پاکستان کے زیر اہتمام شہید ملت لیاقت علی خان کی برسی نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔اس سلسلے میں پاکستان کے مختلف شہروں سمیت اندرون سندھ کے تمام ڈسٹرکٹ میں قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا انتظام کیا گیا۔قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا مرکزی اجتماع ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادرآبادمتصل پارک میں ہوا جس میں شہید ملت لیاقت علی خان کو ذبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا،قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کے اجتماع میں کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی،سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان،ڈپٹی کنوینر و سابق مئیر کراچی وسیم اختر،ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل،ڈپٹی کنوینر کیف الوری،اراکین رابطہ کمیٹی،سی او سی کے کے انچارج و اراکین،مرکزی شعبہ جات کے ذمہ داران و اراکین،حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی،کراچی کے تمام ٹانز کے ذمہ داران و کارکنان اور ہمدردوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور شہید ملت لیاقت علی خان کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی گئی۔
دریں اثنا متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکین رابطہ کمیٹی نے تحریک پاکستان کے رہنما قائد ملت نوابزادہ لیاقت علی خان کی 70ویں بر سی کے موقع پر انکی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی اور انکے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔اس موقع پر رکن رابطہ کمیٹی و ممبر قومی اسمبلی کشور زہرہ،اراکین رابطہ کمیٹی عبدالقادر خانزادہ،محفوظ یار خان،مطیع الرحمن،رکن قومی اسمبلی اسامہ قادری و دیگر رہنما موجود تھے۔

ایم کیو ایم کے زیر اہتمام شہید ملت لیاقت علی خان کی برسی نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی
Shares:







