سینیٹ الیکشن:ایم کیو ایم کا پی پی اور ن لیگ کی حمایت کا اعلان

مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے اسلام آباد میں ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی رہائش گاہ پر ملاقات کی
0
147
Senate of Pakistan

اسلام آباد: ایم کیو ایم پاکستان نے سینیٹ الیکشن میں پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کردیا۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے اسلام آباد میں ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، وفد میں وفاقی وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر قانون اعظم تارڑ، یوسف رضا گیلانی و دیگر شامل تھے، اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے ارکان قومی اسمبلی بھی موجودتھے۔

ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے ایم کیو ایم پاکستان سے سینیٹ انتخابات میں ووٹ دینے کی درخواست کی جس پر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے سینیٹ انتخابات میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے مشترکہ امیدواران کی حمایت کی یقین دہانی کرا دی۔

01 اپریل کو پیدا ہونے والی چند مشہور شخصیات

دوسری جانب قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اراکین اسمبلی کی تفصیلات جاری کردی ہیں جس میں سنی اتحاد کونسل کے ارکان قومی اسمبلی کو آزاد ارکان قرار دیا گیا ہے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے پی ٹی آئی حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کے 88 ارکان اسمبلی کو آزاد ڈیکلیئرکیا ہے،قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے لیے صرف سنی اتحاد کونسل کی طرف سے عمر ایوب خان کا نام دیا گیا ہے۔

کالے جادو کا الزام،سندھ پولیس کےدو کانسٹیبلز کو نوکری سے برخاست کرنے کی سفارش

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق ایوان میں حکومتی اتحاد کے ممبران کی تعداد 226 ہے۔ قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے 122 ارکان اسمبلی ہیں۔ پیپلز پارٹی کے 70 اور ایم کیو ایم کے 22 ارکان اسمبلی ہیں، مسلم لیگ ق کے 5 ارکان اسمبلی ہیں۔قومی اسمبلی میں استحکام پاکستان پارٹی کے 4 ارکان اسمبلی ہیں، جمعیت علمائے اسلام کے 11 ارکان اسمبلی ہیں، مسلم لیگ ضیا، بی اے پی،ایم ڈبلیو ایم ، بی این پی اور پی کے میپ اور نیشنل پارٹی کا ایک ایک رکن ہے۔

مودی حکومت نےاروند کیجریوال کو بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں ڈال دیا

Leave a reply