اسلام آباد :ایم کیوایم رہنماوں کی وزیراعظم سے ملاقات،اطلاعات کے مطابق اسلام آباد میں آج ایم کیوایم کے رہنماوں نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے اوراس ملاقات میں اہم معاملات پرگفتگو بھی کی ہے

ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے ملاقات کرنےوالوں میں آئی ٹی کے وفاقی وزیرسید امین الحق اور رکن قومی اسمبلی خالد مقبول صدیقی بھی شامل ہیں

اس موقع پر وزیراعظم سے گفتگو کرتے ہوئے آئی ٹی کے شعبے کی برآمدات بڑھانے کیلئے حکومت کے اقدامات پر بھی گفتگو ہوئی

وزیراعظم سے ملاقات میں آئی ٹی منسٹری کے تحت جاری منصوبوں کی پیشرفت پر بات چیت کی کی اورپھرآئندہ کےلیے ان منصوبوں کے حوالےسے مزید منصوبہ بندی کرنے فیصلہ بھی ہوا

یاد رہےکہ چند دن پہلے بھی عمران خان سے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے ملاقات کی اوراس میں سندھ میں پیش آنے والے مسائل پرکھل کربات کی

Shares: