یم کیو ایم نے پیپلز پارٹی کی پیش کش کے بعد بڑا قدم اٹھا لیا

باغی ٹی وی : پاکستان متحدہ قومی مومنٹ ایم کیو ایم نے پیپلز پارٹی کی پیش کش کے بعد سینیٹ الیکشن کی حکمت عملی طے کرنے کیلئے رابطہ کمیٹی کا اجلاس بلایا ہے جس میں سینٹ‌الیکشن کے بارے مین لائحہ عمل طے کیا جائے گا.

متحدہ کی قیادت نے تمام ارکان کو کراچی پہنچنےا ور نقل وحرکت محدود کرنے کی ہدایت کر دی، پارٹی ذرائع کے مطابق تمام ارکان کو سینیٹ الیکشن تک مخصوص مقامات پر ٹھہرایا جائے گا.

اطلاعات کے یوسف رضا گیلانی اور سندھ میں سپورٹ کے بدلے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کو سندھ سے جنرل اور خواتین نشست پر ووٹ دینے کی یقین دہانی کرائی تھی

سما نیوز کے مطابق دونوں پارٹیوں کے رہنماں میں گزشتہ روز اہم ملاقات ہوئی ۔اس موقع پر ایم کیو ایم کے رہنما فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ پی پی کے ساتھ ملکر سینیٹ انتخاب لڑنے سے تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد پر فرق نہیں پڑے گا کیونکہ پی ٹی آئی اور پاکستان مسلم لیگ ( ن )نے بند کمرے میں بیٹھ کر سینیٹرز بلا مقابلہ منتخب کرائے ہیں۔

Shares: