لاہور : ایم کیو ایم پاکستان نے مسلم لیگ ق سے رابطہ کیا اور جلد ملاقات پر اتفاق کیا۔اور بہت جلد یہ ملاقات ہونے کا امکان ہے
سیاسی منظر نامے پر ایک اور مشاورت، اپوزیشن کے حکومتی اتحادیوں سے رابطوں کے بعد اتحادیوں نے آپس میں رابطہ کرلیا۔ وفاقی وزیر مونس الہی سے ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر امین الحق نے فون پر رابطہ کیا۔ ایم کیوایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے بھی فون پر وفاقی وزیر مونس الہی سے بات چیت کی۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم اور مسلم لیگ ق کے رہنماؤں نے جلد ملاقات پر اتفاق کرلیا۔ جلد دونوں جانب کی قیادت آئندہ سیاسی لائحہ عمل کے لیے مشاورتی ملاقات کرے گی۔ ایم کیوایم اور مسلم لیگ ق سیاسی منظر نامے پر مشاور ت سے چلے گی۔ ایم کیوایم کی قیادت پہلے بھی چودھری برادران سے ایک ملاقات کر چکی ہ
دوسری طرف پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف mma تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر جماعت اسلامی سے مدد مانگ لی۔
سابق صدر آصف زرداری جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ میں سراج الحق سے ملاقات کے لیے پہنچے، جماعت اسلامی اور پیپلزپارٹی کے درمیان نکاتی ایجنڈے پارلیمنٹ میں تحریک عدم اعتماد کی حمایت پر گفتگو ہوئی۔ ملاقات میں حکومت کے خلاف فیصلہ کن تحریک اور لانگ مارچ سمیت موجودہ سیاسی صورت حال پر مشاورت کی گئی۔
پارلیمنٹ میں جماعت اسلامی کے رکن قومی اسمبلی مولانا عبد الاکبر چترالی کا ایک ووٹ اہمیت اختیار کر گیا۔ زرداری نے جماعت اسلامی سے تحریک عدم اعتماد پر حمایت مانگ لی۔