ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا بابائے اردو مولوی عبد الحق کی 60ویں برسی کے موقع پر پیغام
ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے بابائے اردو مولوی عبد الحق کی 60ویں برسی کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ مولوی عبد الحق نے اپنی پوری زندگی اردو زبان کی ترویج و اشاعت میں وقف کی مرحوم بر صغیر پاک و ہند کے عظیم ماہر لسانیات، معلم، محقق تھے اور انجمن ترقی اردو کے لئے ان کی خدمات نا قابل فراموش ہیں مولوی عبد الحق موجودہ وفاقی اردو یونیورسٹی بر ائے فنون سائنس وٹیکنالوجی کے بانی تھے تحقیقی کتب رسالے جرائد کے اردو ترجمے کے لئے مرحوم نے شعبہ تصنیف و تالیف و ترجمہ قائم کیا اور تراجم کا سلسلہ شروع کیا جو تاحال جاری ہے۔
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ مولوی عبد الحق جیسے بطل جلیل صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں ان کی خدمات سے نئی نسل کو متعارف کرانا ضروری ہے اور ہم آج ان کے کام کو آگے بڑھا کر ہی انہیں خراج عقیدت پیش کر سکتے ہیں لہذا تعلیمی اداروں اور گلی محلوں میں لائبریریوں کا قیام اور فروغ اردو کے لئے شعبوں کا قیام ہی وہ طر یقہ ہے جس سے ہم عبدالحق جیسی ہستی کی یاد منا سکتے ہیں۔