اسلام آباد:پی آئی اے میں پائلٹس سمیت اہم پوسٹوں پرتقرری کے لیے مسٹر10% نے 40 سے 45 لاکھ روپے تک وصول کئے ،سابق ائیر مارشل کے انکشافات نے سولین حکومتوں کی کارکردگی کا پول کھول دیا ، سابق ائیرمارشل سید قیصرحسین شاہ کہتے ہیں کہ آصف علی زرداری کے دور میں تو پی آئی اے کو تباہ کرنے میں کوئی کسرنہ چھوڑی گئی

سابق ائیرمارشل سید قیصرحسین شاہ کہتے ہیں کہ جب میں بحیثیت ایس اے ایس او سابق ائیرچیف ائیرمارشل مصحف میر کے ساتھ کام کررہا تھا تو اس دوران ائیرچیف کی ہدایت پرمجھے پی آئی اے میں بھرتیوں ، پائیلٹوں سمیت دیگراہم عملے کی تقرریوں کے حوالے سے تحقیقات کرنے کا حکم ملا،

سابق ائیرمارشل سید قیصرحسین شاہ کہتے ہیں کہ میں ان تحقیقات میں معاون کے طورپرکام کرررہا تھا ، دستاویزات اوردوسرے ریکارڈ کو ترتیب دینے اوران کو محفوظ کرنے کے حوالے سے

سابق ائیرمارشل سید قیصرحسین شاہ کہتے ہیں کہ اس وقت پتہ چلا کہ پائلٹوں اورایسے ہی دیگراہم پوسٹوں کے لیے 40 سے 45 لاکھ روپے رشوت وصول کی گئی تھی ، یہ بھی اس وقت صورت حال سامنے آئی تھی کہ مسٹر ٹین پرسنٹ آصف علی زرداری نے فائنل کال اورمیڈیکل فٹنس کے عوض اتنی بھارتی رقم وصول کی تھی

سابق ائیرمارشل سید قیصرحسین شاہ کہتے ہیں کہ مجھے یاد پڑتا ہے کہ اس وقت یہ ریکارڑمنسٹری آف ڈیفنس میں بھی بھیجا گیا تھا

Shares: