زرداری صاحب آپ بھی بھاری آپکےکُتّےبھی بھاری:ہلکے اورنکمےہیں توہم اورہمارےبچے:اللہ ہمیں نجات دے:شہری

0
39

کراچی :زرداری صاحب آپ بھی بھاری آپ کےکُتّےبھی بھاری:ہلکےاورنکمےہیں توہم اورہمارےبچے:اللہ ہمیں نجات دے:شہری نے دہائیاں دینا شروع کردیں‌ ،اطلاعات کے مطابق رات کراچی میں ایک اورکتے نے ایک 5 سالہ بچی کوکاٹ ڈالا ، بچی کے والد نے اپنی بے بسی پرکچھ اس اظہار کیا کہ!

"زرداری صاحب آپ بھی بھاری آپ کےکُتّےبھی بھاری:ہلکےاورنکمےہیں توہم اورہمارےبچے:اللہ ہمیں نجات دے”

اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ ایس میں گذشتہ روز سگ گزیدگی کا شکار 5 سال کی عائشہ سرکاری اسپتال میں زیر علاج ہے پیر کو میڈیکل بورڈ دوبارہ معائنہ کرنے کے بعد سرجری کا فیصلہ کرےگا۔

گزشتہ رات پی ای سی ایچ ایس میں گلی میں کھیلنے والی 5 سال کی عائشہ کو آوارہ کتوں نے بھنبھوڑ ڈالا تھا، آوارہ کتوں کے حملے کے باعث عائشہ کے سر اور چہرے پر شدید زخم آئے تھے، عائشہ کو فوری طور پر جناح اسپتال میں طبی امداد دی گئی اور بعد میں این آئی سی ایچ میں منتقل کیا گیا۔

ڈائریکٹر این آئی سی ایچ جمال رضا کا کہنا ہے کہ بچی آئی سی یو میں زیر علاج ہے، انفیکشن کے باعث بچی کو بخار کی شکایت ہے تاہم اس کی حالت میں بتدریج بہتری آرہی ہے۔

ڈاکٹر جمال رضا کا کہنا ہے کہ پیر کو میڈیکل بورڈ بچی کا دوبارہ معائنہ کرے گا جس کے بعد بچی کی سرجری کا فیصلہ کیا جائےگا

یاد رہے کہ سندھ میں رواں سال کتوں کے کاٹنے کے 1200 سے زائد کیسز سامنے آچکے ہیں، جامشورو میں ڈھائی سال کی بچی کی کتوں کے کاٹنے کی وجہ سے جاں بحق ہوچکی ہے

Leave a reply