مریم اورنگ زیب نے عمران خان کو پاکستان کے لیے عذاب قرار دے دیا

مریم اورنگ زیب نے عمران خان کو پاکستان کے لیے عذاب قرار قرار دے دیا

باغی ٹی وی:مریم اونگ زیب نےوزیر اعظم عمران خان اور پی ٹی آئی کی حکومت پرخوب تنقید کی ہے . مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان ایک عذاب بن کر قوم پر نازل ہوئے ہیں، ہر گزرتے دن کے ساتھ اس عذاب کی شدت میں اضافہ ہورہا ہے۔

ملک میں مہنگائی کی شدت میں اضافے کی مذمت اور اشیائے خوردونوش کو سستا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے سولہ ماہ میں نواز شریف کے ترقی کرتے ملک کو کہاں سے کہاں پہنچا دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ‎محکمہ شماریات کے اعدادوشمارعمران خان کی نالائق حکومت کے خلاف چارج شیٹ ہے،‎سرکاری محمکے خود گواہی دے رہے ہیں کہ ملک نالائق ترین ٹولے کے رحم وکرم پر ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم اتنی زیادہ مہنگائی کرچکے ہیں کہ غریب اپنی غربت کے ساتھ ختم ہوجائے، ‎جو حکومت سستا ٹماٹر، پیاز اور سبزی نہیں دے سکتی، عوام کو ایک کروڑ نوکری اور پچاس لاکھ گھر کیسے دے سکتی ہے؟واضح رہے کہ اس وقت جہاں مہنگائی سے عوام دوچار ہیں وہاں آٹے کا نا ملنا بھی عوام کے لیے مشکلات کا باعث ہے، مہنگا آٹانہ ملنا بھی ایک مسئلہ بنا ہوا ہے.

Comments are closed.