بلقیس ایدھی صلہ رحمی اورانسانیت کاغیرمعمولی استعارہ تھیں۔،اللہ تعالیٰ‌ جنت عطافرمائے:عمران خان

0
44

اسلام آباد:عمران خان نے کہا ہے کہ بلقیس ایدھی کی رحلت سے پیدا ہونے والا خلاء کبھی پر نہ کیا جاسکے گا۔اپنے بیان میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے محترمہ بلقیس ایدھی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔عمران خان نے کہا کہ محترمہ بلقیس ایدھی صلہ رحمی اور انسانیت کا غیر معمولی استعارہ تھیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بلقیس ایدھی کی زندگی دکھی انسانیت کی خدمت کرنے میں گزری، ان کی رحلت سے پیدا ہونے والا خلاء کبھی پر نہ کیا جاسکے گا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک و قوم کے ساتھ دکھی انسانیت کی خدمت کو مقصدِ حیات بنانے والی شخصیت کے انتقال پر قوم سوگوار ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ رب العزت سے مرحومہ کے درجات کی بلندی کیلئے دعاگو ہیں، بلقیس ایدھی کے اہلِ خانہ اور ایدھی فاؤنڈیشن کے ذمہ داران و کارکنان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہیں

 

 

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ محترمہ بلقیس ایدھی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق مخدوم شاہ محمود قریشی نے محترمہ بلقیس ایدھی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ محترمہ بلقیس ایدھی نے انسانیت کی فلاح و بہود کیلئے جو خدمات سر انجام دیں انہیں تادیر یاد رکھا جائے گا۔

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے مرحومہ کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے دعا بھی کی۔

 

 

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیصل جاوید نے کہا ہے کہ بلقیس ایدھی صاحبہ کے انتقال کا سن کر دکھ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں فیصل جاوید خان نے کہا کہ بلقیس ایدھی صاحبہ کے انتقال کا سن کر دکھ ہوا۔

 

انہوں نے کہا کہ عظیم ایدھی صاحب کی اہلیہ اور فیصل ایدھی کی والدہ کی روح کو اللہ سکون دے اور ان کے اہلِ خانہ کو اس عظیم نقصان سے نمٹنے کی توفیق عطا فرمائے۔

 

سابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ بلقیس ایدھی کی تمام زندگی دکھی انسانیت کی خدمت کرنے میں گزری۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ عبد الستار ایدھی مرحوم کی اہلیہ محترمہ بلقیس ایدھی کے انتقال کی خبر افسوسناک ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ عبد الستار ایدھی مرحوم کی اہلیہ کے انتقال کی خبر افسوسناک ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں فرخ حبیب نے کہا کہ عبد الستار ایدھی مرحوم کی اہلیہ محترمہ بلقیس ایدھی کے انتقال کی خبر افسوسناک ہے۔

 

پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پوری پاکستانی قوم ہمیشہ بلقیس ایدھی کی شکر گزار اور احسان مند رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق سید مصطفیٰ کمال اور صدر انیس قائم خانی نے اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں مرحوم جناب عبد الستار ایدھی کی اہلیہ بلقیس بانو ایدھی کی انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مرحومہ بلقیس بانو ایدھی نے جس طرح ایدھی فاؤنڈیشن کے تحت بے تحاشہ انسانیت کی خدمت کے کام کیئے اور مرحوم عبد الستار ایدھی کے شانہ بشانہ ہمیشہ کھڑی رہیں اس کی نظیر نہیں ملتی۔

حسان خاور نے کہا ہے کہ بلقیس ایدھی پاکستان کی سب سے بڑی سوشل ورکر تھیں۔

پی ٹی آئی رہنما حسان خاور نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ بلقیس ایدھی انسانیت کا پرچار کرنے والی پاکستان کی سب سے بڑی سوشل ورکر تھیں، جنہوں نے اپنے شوہر ایدھی صاحب کے شانہ بشانہ شب و روز انسانیت کی خدمت کی۔

انہوں نے کہا کہ دنیا سے جانے پہ دل دُکھی ہے کہ ایک انسان بے شمار انسانوں کو بے آسرا چھوڑ گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اللّٰہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔

واضح رہے کہ پاکستان کے نامور فلاحی ادارے ایدھی فاؤنڈیشن کی شریک سربراہ بلقیس ایدھی مختصرعلالت کے بعد آج انتقال کرگئیں ہے۔

ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ بلقیس ایدھی شدید علالت کے بعد آج انتقال کرگئیں ، رمضان سے دو دن قبل انکو دل کا دورہ پڑا تھا۔

انہوں نے کہا کہ بلقیس ایدھی کو عارضہ قلب لاحق تھا اور وہ گزشتہ 6 روز سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھی۔

فیصل ایدھی کا مزید کہنا ہے کہ عارضہ قلب کے ساتھ ساتھ انہیں بلند فشار خون اور ضیابیطس کا مرض لاحق تھا۔

Leave a reply