مزید دیکھیں

مقبول

امدای سامان پر مشتمل 450 سے زائد گاڑیوں کا قافلہ پارہ چنار روانہ

کُرم: اشیا ضروریہ اور تجارتی سامان پر مشتمل...

ننکانہ صاحب: بابا گورو نانک یونیورسٹی میں عالمی پائی دن پر سیمینار

ننکانہ صاحب،باغی ٹی وی(نامہ نگار احسان اللہ ایاز) بابا...

سونے کی قیمت 306,000 روپے فی تولہ پر مستحکم

کاروباری ہفتے کے پہلے رو زملک بھر میں فی...

کمبوڈیا میں پاکستانیوں کو نوکریوں کا جھانسہ دے کر پاکستانیوں کیساتھ بڑا فراڈ

پاکستانی شہریوں کو پرکشش ملازمتوں کے جھانسے میں ایشیائی...

دو مقدمے،بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع

اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے...

محسن نقوی نےغفلت برتنے پر ایم ایس سروسز اسپتال کو عہدے سے ہٹا دیا

سروسزاسپتال کے آپریشن تھیٹرز میں بجلی بریک ڈاؤن پر نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی کو انکوائری کمیٹی کی رپورٹ پیش کردی گئی ہے، اور وزیراعلیٰ نےغفلت برتنے پرسمز کے پرنسپل اور ایم ایس سروسز اسپتال کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔

سروسز اسپتال لاہور کے آپریشن تھیٹر میں بجلی بند ہوگئی تھی، جس کے باعث مریضوں کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑا تھا، نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعہ کی تحقیقات کے لئے 2 رکنی کمیٹی قائم کی تھی۔ سیکرٹری صحت کی سربراہی میں بننے والی 2 رکنی کمیٹی نے آپریشن تھیٹرز میں بجلی بریک ڈاؤن کی انکوائری کی اورحالات کاجائزہ لیا، اور نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کو انکوائری رپورٹ پیش کردی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
وکیل قتل کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی نامزدگی، سپریم کورٹ کا بینچ دوسری بار تبدیل
بین الاقوانی شہرت یافتہ صحافی، اینکر پرسن، کالم نگار ، مدیر اور مصنف حامد میر
کسی صورت تو ظاہر ہو مری رنجش مرا غصہ
نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کو انکوائری رپورٹ میٹنگ میں پیش کی گئی، صوبائی وزیر ڈاکٹر جاوید اکرم، چیف سیکرٹری، سیکرٹری صحت اور سیکرٹری ٹو سی ایم بھی موجود تھے۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے انکوائری کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں فرائض میں غفلت برتنے پر سمز کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل اور ایم ایس ڈاکٹر احتشام کو عہدے سے ہٹا دیا۔

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
آن لائن ایڈیٹر، اسلام آباد Follow @MalikRamzanIsra