شہرقائد کے علاقے مواچھ گوٹھ میں جس گاڑی پر دستی بم حملہ ہوا اس کے ڈرائیور کا بیان پولیس حکام نے قلم بند کرلیا ہے۔ڈرائیور نے اپنے بیان میں کہاکہ بلدیہ میں شادی کی دعوت سے واپسی پر دھماکا ہوا، حملے کے بعد فوری طور پر پولیس اور ریسکیو کو فون کیا، اس دوران ٹرک کے قریب آتے کسی کو نہیں دیکھا۔
پولیس کو ریکارڈ کرائے گئے بیان میں ڈرائیور نے بتایا کہ دھماکے کی آواز بہت زیادہ تھی کچھ سمجھ نہیں آرہا تھا، دھماکے کی آواز سنی تو گاڑی روک دی۔ڈرائیو نے کہاکہ میرے ساتھ فیملی کے 2لوگ اور بیٹھے تھے، دھماکے سے گاڑی کا صرف پچھلا شیشہ ٹوٹا۔پولیس کے مطابق مواچھ گوٹھ میں ٹرک پردستی بم حملے کی تحقیقات جاری ہیں، دستی بم ہوا میں ہی پھٹنے سے اموات زیادہ ہوئیں، ٹرک کے فرش پر چھروں کے نشانات نہیں ہیں، زیادہ تر زخمی اور اموات جسم کے اوپری حصے پر چھرے لگنے سے ہوئیں، حملے سے متعلق تحقیقات کررہے ہیں۔

مواچھ گوٹھ دھماکا، حملے کے وقت ڈرائیور نے کیا دیکھا اپنابیان قلم بند کرا دیا
Shares: