نیم برہنہ کرکے معافی منگوانے والے بااثر ملزم کو اسلام آباد پولیس نے حوالات میں بند کردیا

0
70

دو شہریوں کو نیم برہنہ کر کے معافی منگوانے والے ملزم کو اسلام آباد پولیس نے حوالات بند کردیا

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بااثر شخص چار پائی پر بیٹھا ہے جبکہ دو نیم برہنہ شہریوں نے ان کے پاوں پکڑے ہوئے اس حوالے سے نورلامین نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ؛ تاریخ یاد رکھے گی جب ریاست میں اقتدار کی چال چلی جا رہی تھی عین اُسی وقت ملک میں لا قانونیت پروان چڑھ ہی تھی. صارف نے مزید لکھا کہ؛ ترنول کے علاقہ میں بنائی گئ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح سے برہنہ کر کے بااثر شخص معافی منگوا رہا ہے.


اس کے جواب میں حوالات میں بند ملزم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اسلام آباد کے ترجمان نے لکھا؛ تھانہ ترنول کی حدود میں ایک شخص کا انسانیت کی تذلیل کرتے ہوئے دو شہریوں کو نیم برہنہ کر کے معافی منگواتے ہوئے ویڈیو بنانے کا واقعہ رپورٹ ہوتے ہی پولیس ٹیم نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ جبکہ ملزم کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛ مفتاح اسماعیل کو پبلک میں بات نہیں کرنی چاہئے تھی۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار
امیتابھ بچن 80 ویں سالگرہ آج منائیں گے
نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی پاکستان پہنچ گئیں
کوئٹہ: سریاب روڈ پرنامعلوم افراد نے پی ٹی سی ایل کے دفترپردستی بم پھینک دیا
اسلام آباد پولیس کے اس اقدام پر شہریوں نے اسلام آباد پولیس کو شاباشی دی اور کہا کہ اسلام آباد کیپٹل پولیس فوری کاروائی کرکے بہت اچھا اقدام کیا ہے کہ جبکہ بااثر شخص بارے شہریوں نے کہا کہ یہ بہت ظالم شخص ہے اور اسے قرار واقعی سزا ملنی چاہئے. تاکہ دوبارہ بھی اس قسم کی گھٹیا کرنے کی جرات نہ کرسکے.

Leave a reply