معاشی چیلنجز کم ہورہے ہیں، معیشت میں بہتری آرہی ہے،وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے ریویو میں شرح سود مزید کم ہونے کی توقع ہے-
باغی ٹی وی : آزاد کشمیر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ معاشی چیلنجز کم ہورہے ہیں، معیشت میں بہتری آرہی ہے، ایکسپورٹس اور ترسیلات زر میں اضافہ اور قرضہ کم ہو رہا ہے بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے، جب تک کشمیریوں کو حق خود ارادیت نہیں ملتا پاکستان وفا نبھائے گا سپہ سالار جنرل عاصم منیر کی کشمیر کاز سے وابستگی غیر متزلزل ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ آزاد کشمیر میں دانش سکول کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے، دانش اسکول کی بنیاد پنجاب میں نواز شریف نے رکھی، نواز شریف کی قیادت میں ہزاروں بچے اور بچیاں دانش اسکول کے ذریعے انجینئر بن گئے ہیں آزاد کشمیر کے دانش اسکولوں کے 100 فیصد اخراجات وفاقی حکومت اٹھائے گی-
190 ملین پاؤ نڈ پر ناقابل تردید ثبوت موجود تھے،عطاءاللہ تارڑ
شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب میں دانش اسکولوں کے بیشتر طلباء اے گریڈ لاتے ہیں،مقبوضہ کشمیر میں جو آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں وہ بھی آج خوش ہوں گے، دانش اسکول میں یتیم اور غریب بچے اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔
حکومت سوشل میڈیا اور فیک نیوز سے متعلق اہم قانون سازی کر رہی ہے،وزیر قانون