معاشی تباہی کا ذمہ دار صرف اورصرف عمران خان ہے. اسحاق ڈار
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو معاشی تباہی کا ذمہ دار قرار دے دیا۔ اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ عمران خان اس معاشی تباہی کے ذمہ دار صرف اور صرف تم ہو، تم نے تو پاکستان کو معاشی تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا تھا.
عمران خان اس معاشی تباہی کے ذمہ دار صرف اور صرف تم ہو۔
تم نے تو پاکستان کو معاشی تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا تھا لیکن اللہ سبحان تعالی نے پاکستان کی جان تم سے چھڑوا دی۔ تمہاری کی ہوئی تباہی کو ہم ٹھیک کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ قوم کو جلد اچھی خبریں ملیں گی، انشاءاللہ https://t.co/J7V5IMkK0a— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) March 2, 2023
ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی نے پاکستان کی جان تم سے چھڑوا دی، تمہاری کی ہوئی تباہی کو ہم ٹھیک کرنے کی ہرممکن کوشش کر رہے ہیں۔ جبکہ انہوں نے کہا کہ قوم کو جلد اچھی خبریں ملیں گی۔ خیال رہے کہ اس سے قبل عمران خان نے بذریعہ ٹویٹ حکومت پر تنقید کی تھی کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے آئی ایم ایف کے مطالبے پر شرح سود میں 3 فیصد اضافہ کیا، جس کےبعد ملک میں شرح سود 20 فیصد پر پہنچ گئی جبکہ انٹر بینک میں ڈالر کی قدر بھی 18روپے 97 پیسے بڑھ کر ریکارڈ 285 روپے 8 پیسے ہوگئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں
مودی نے عالمی اداروں کو دنیا کے بڑے چیلنجز کے حل میں ناکام قرار دے دیا
پاکستان میں غربت بھارت کےمقابلے میں بظاہر نہیں نظر آتی،جاوید اختر
مریم نواز کی جانب سے عدالتِ عظمیٰ کے ججز پر تنقید،چیف جسٹس کو خط ارسال
زمان پارک سے عمران خان کے جاتے ہی سیکورٹی بیریئر ہٹانے کا کام شروع
عمران خان جن کے کندھے پر بیٹھ کر آنا چاہ رہا وہ کندھے اب نہیں رہے. مریم نواز شریف
راجن پور: این اے 193 میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا وقت ختم
یہ وہی بینچ ہے جس نے عمران خان کےخلاف فیصلہ دیا،پھرشورشرابہ کیوں؟پرویز الہٰی
ہم کون سی صدی میں رہتے ہیں جہاں طاقتوروں نے نجی جیل بنائے ہوئے؟ شیری رحمان
بچوں کو سکول چھوڑنے والی سرکاری گاڑی بارکھان سیکنڈل کے مرکزی ملزم کے بیٹے کی ملکیت
شیخ رشید بتائیں،سسرال میں کوئی روتا ہے؟ حنیف عباسی








