ارشدشریف،چودھری غلام حسین، صابر شاکر کو مبشر لقمان کا خصوصی پیغام

ارشدشریف،چودھری غلام حسین، صابر شاکر کو مبشر لقمان کا خصوصی پیغام
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے چودھری غلام حسین کو کھری کھری سنا دیں،

مبشر لقمان آفیشیل یوٹیوب چینل پر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ ابھی ایک ویڈیو کلپ میرے سامنے آیا ہے، چودھری غلام حسین پروگرام کرتے ہیں، اے آر وائی پر، وہ دیکھا ،میں سر پکڑ کر بیٹھ گیا، اے آر وائی پر کام کیا ہوا میرا ان سے تعلق ہے،ہر لیول پر میرے پرسنل تعلقات ہیں اے آر وائی پر،لیکن جب میں نے چوھدری غلام حسین جن کی میں بڑی عزت کرتا ہوں انکا پروگرام سنا تو پریشان ہو گیا،وہ کہتے ہیں کہ 19 بلین ڈالر آئے تھے سی پیک کے لئے اور 10 بلین کھائے گئے ،مجھے خود جنرل قمر جاوید باجوہ نے بتایا، اور اب وہ واپس آ گئے،

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو کوئی فائدہ نہیں بلکہ دشمنوں کو بہت فائدہ ہے، سب سے بڑی بات یہ ہے کہ یہ اعدادو شمار کہاں سے آئے، جنرل باجوہ کا ایک ہی قصور ہے اور بڑا قصور یہ ہے کہ وہ آپ جیسوں کی بات سن لیتے ہیں، میرے خیال سے نہیں سننی چاہئے اور آپ جیسوں کے لئے ایک صوبیدار ہونا چاہئے ، پتہ نہیں آپ کیا سمجھتے ہیں اور غیر ذمہ دارانہ باتیں کرتے رہتے ہیں،آج میری اے آر وائی کی انتظامیہ کے سینئر لوگوں سے بات ہوئی، سارے قابل احترام ہیں، اینکر چینل سے بڑا نہیں ہو سکتا ،کالم نگار اخبار سے بڑا نہیں ہو سکتا، تجزیہ کار تھنک ٹینک سے بڑا نہیں ہو سکتا، کبھی چودھری صاحب تو کبھی ارشد شریف ٹویٹ کر دیتے ہیں ایمان مزاری پر ، صابر شاکر کو بھی بتا دوں کہ آپ لوگ غلط ہیں، فوج آئیڈیالوجیکل تھیوری کا بھی دفاع کررہی ہے، فوج آپ کی آئیڈیالوجی کو بھی ڈیفنڈ کر رہی ہے، فوج ہی ہے جس کی وجہ سے آپ پر قبضہ نہیں ہوا کسی کا،

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ آپکی حیثیت کیا ہے کہ اس طرح کی باتیں کرتے ہو، فوج ہو، عدلیہ ہو یا الیکشن کمیشن آف پاکستان ہو ایسے آڑے ہاتھوں لے رہے ،کیا ہو گیا ہے؟ کبھی دنیا کی صحافت میں ایسا دیکھا کہ امریکہ میں امریکین آرمی پر بات چیت ہو رہی ہو یا پولیس پر بھی ہو رہی ہو،فورسز کو لوگوں کے ہاتھوں کھلونا نہیں بنایا جاتا، گلوان ویلی میں بھارتی فوج کو کتنی مار پڑی لیکن عوام نے کچھ کہا؟

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ میری اخلاقی روایات اجازت نہیں دیتی کہ میں مشرف کو غلط کہوں، میں نے انکو قبول کر لیا، میں سولہ سال کا تھا تو نہیں جب وزارت ملی تھی، سب کو سوچنا چاہئے کہ ہم پاکستان کے دشمنوں کی مدد نہ کریں اس طرح کی باتیں کر کے، دشمنوں کی نیو کلیئر پر نظر ہے، بری، بحری، فضائی فوج ہمارے لئے قابل فخر ہے، حساس ادارے بھی اسی طرح ہیں، ہم ان اداروں پر تنقید کر کے اپنے ملک کا نقصان کر رہے ہیں، شیریں مزاری کی بیٹی چوچی نہیں اسوقت اسے ہوش کیوں نہیں آیا جب وہ بول رہی تھی، جب قانونی طریقہ اپنایا جاتا ہے اسکو فالو کیا جاتا ہے تو اسکو ماننا جانا چاہئے ویگو ڈالے بہت ہیں، آپ لوگوں کے لئے کافی ہیں، اگر ویگو نہیں آ رہے اور قانونی راستہ اپنایا جا رہا ہے تو کم از کم تحسین کریں

سعودی عرب میں سخت ترین کرفیو،وجہ کرونا نہیں کچھ اور،مبشر لقمان نے کئے اہم انکشافات

جنات کے 11 گروہ کون سے ہیں؟ حیرت انگیز اور دلچسپ معلومات سنیے مبشر لقمان کی زبانی

سابق وزیراعلیٰ سندھ کی بیٹی پروفیسر ڈاکٹر بھی کرونا کا شکار

مسجد نبوی میں نازیبا نعرے، مولانا طارق جمیل بھی خاموش نہ رہ سکے

مسجد نبوی واقعہ توہین رسالت کے زمرے میں‌ آتا ہے، مبشر لقمان کے فین کی قوم سے اپیل

الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

Comments are closed.