سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے دیگر ٹی وی مالکان کے لیے مثال پیش کر دی ، ایمرا کا خراج تحسین

0
46

سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے دیگر ٹی وی مالکان کے لیے مثال پیش کر دی ، ایمرا کا خراج تحسین

باغی ٹی وی : باغی ٹی وی کے ورکرز کو مہینہ ختم ہونے سے قبل ہی تنخواہ دینے پر ایمرا باڈی کی جانب سے مبشر لقمان صاحب اور باغی ویب نیوز چینل کی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا گیا .ویل ڈن مبشر لقمان صاحب
سئنیر اینکر پرسن کھرا سچ

ایمر کے صدر محمد آصف بٹ نے اس احسن اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ باغی ٹی وی آجکل کوئی پیسے نہیں بنا رہا ہے لیکن الحمد للہ اس مشکل وبائی صورتحال کے دوران بھی باغی ٹی وی نے اس مہینے کی 28 تاریخ کو تنخواہوں کی مکمل ادائیگی کر دی ہے۔ وہ بغیر کسی کٹوتی کے ۔ ابھی یہ مہینہ ختم ہونے میں تین دن باقی ہیں ۔ ساتھ ہی جب سے وباء پھوٹی ہے باغی ٹی وی ایک طرح سے بند ہے ۔ کچھ باغی ٹی وی کے ورکرز گھروں سے آن لائن کام کرر ہےہیں ۔جبکہ زیادہ تر لوگوں گھروں میں قرنطینہ میں ہیں آفیشلی ۔ ان امیر ٹیلی ویژن چینل اور اخباری مالکان سے بہتر تو یہ ویب سائٹ باغی ٹی وی ہے ۔ کاش ان امیرٹی وی مالکان کو بھی کوئی شرمی آجائے اور وہ وقت پر ورکرز کو انکا حق اور تنخواہیں دے دیں ۔ یہاں یہ ذکر کردوں ابھی مبشر لقمان کو اپنے آپ ٹی وی چینل سے تنخواہ نہیں ملی ہے ۔ مگر انھوں نے اپنے نیچے تمام اسٹاف اور ورکز کے واجبات کلیئر کردیے ہیں ۔ باغی ٹی وی اور کھراسچ ٹیم کے ورکرز کو ملا کر کل 50 کے قریب لوگ بنتے ہیں ۔ جو مبشر لقمان سے وابستہ ہیں ۔ ہم مبشر لقمان کو اس سلسلے میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ اور امید کرتے ہیں کہ باقی ٹی وی اور اخباری مالکان سمیت میڈیا اینکرز ان سے سکھیں گے
صدر ایمرا
محمد آصف بٹ

Leave a reply