ایک طرف کرونا کی تباہیاں تودوسری طرف امتحانات :مبشرلقمان کی اسد عمرسے معاملہ کرنےپرمشاورت
![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2021/04/Mubashir-Luqman-1.jpg)
لاہور:ایک طرف کرونا کی تباہیاں تودوسری طرف امتحانات:مبشرلقمان نے اسد عمرسےحساس مسئلےپرواضح پیغام دے دیا ،اطلاعات کے مطابق پاکستان میں کرونا کی جاری تباہ کاریوں سے پریشان حال قوم کے کرونا کے ساتھ ساتھ کچھ اورمسائل کا بھی سامنا ہے
ذرائع کے مطابق ان مسائل میں ایک طرف کرونا ہے تودوسری طرف کیمبرج کے امتحانات ک اانعقاد ہے جس پرمبشرلقمان نے طالبعلموں کی پریشانی کا ادراک کرتے ہوئے وفاقی وزیراسد عمر سے بات تک کرڈالی
Just spoke to #AsadUmar and he too was concerned if NCOC guidelines are being met or not for children examinations. However told@me decision to stop the exams lies solely with Shafqat Mehmud saheb. Will speak to him and see what comes next!!
— Mubasher Lucman (@mubasherlucman) April 25, 2021
اسحوالے سے مبشرلقمان نے وفاقی وزیرکو بتایا کہ کچھ خوف خدا کریں اورطالب علموں کی زندگیوں سے نہ کھیلیں پاکستان کے معروف اینکرپرسن مبشر نے آج پاکستان میں ان طلباء کے حق میں بات کی جو فی الحال کورونا وائرس وبائی امراض کی تیسری لہر کے درمیان امتحانات لینے کے حکومت کے فیصلے کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔
اس موقع پر اسد عمر نے یقین دہانی کروائی کہ وہ وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود سے جلد بات کرکے اس پرپالیسی بیان دیںگے تاکہ کیمبرج کے ان طلبا کوکرونا کی تباہ کاریوں سے بچایا جاسکے
یاد رہے کہ آج صبح بھی مبشرلقمان نے کیمبرج کے طلبا کے اس مسئلے کولیکران کی آوازاعلیٰ حکام تک پہنچائی تھی جس کے بعد وفاقی وزیراسدمحمود نے مسئلے کوحل کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے