لاہور:اگلے چند دن چند بڑی شخصیات کے لیے بڑے ہی اہم ہیں، باغی ٹی وی کے مطابق پاکستان کے ممتاز صحافی سنیئرتجزیہ نگارمبشرلقمان نے ایک ٹویٹ پیغام کے ذریعے ایک اہم پیغام چھوڑا ہے جس کے بعد پاکستانی سیاست میں کھلبلی مچ گئی ہے، مبشرلقمان نے اگلے چند دن اہم قرار دیئے ہیں
باغی ٹی وی کے مطابق معروف تجزیہ نگارممتاز صحافی حسب عادت جب بھی کوئی اہم پیغام صادرکرنا چاہتے ہیں تو وہ اشاروں اورکنایوں میں ٹویٹرپراپنا پیغام دےدیتے ہیں ، آج کا ان کا یہ پیغام بہت ہی خصوصی اہمیت کا حامل قراردیا جارہا ہے،مبشرلقمان نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ اگلے چند دن پاکستانی سیاست میں بہت اہم دیکھ رہے ہیں اوران کی اطلاعات کے مطابق اگلے چند دنوں میں ملک کی اہم شخصیات کے بارے میں اہم فیصلےہونے جارہے ہیں
More changes expected soon in the next two weeks or so. #NAB will be more active against some very prominent people. The ball is in play now. Next month is crucial for some important personalities.
— Mubasher Lucman (@mubasherlucman) April 29, 2020
باغی ٹی وی کے مطابق مبشرلقمان کہتے ہیں کہ ان کی اطلاعات کے مطابق نیب اگلے چند دنوں میں بہت ہی متحرک ہورہا ہے اوراس دوران ملک کی اہم شخصیات کے حوالے سے نیب کے بہت اہم فیصلے آسکتے ہیں جس سے ملکی سیاست میں ایک زلزلے کی کیفیت بھی برپا ہوسکتی ہے ،
مبشرلقمان کہتے ہیں کہ اس حوالے سے نیب نے اپنا ورک پلان طئے کرلیا ہے اور اب وہ کسی بھی صورت میں کسی کیس کو موخر نہیں ہونے دے گی اورنہ ہی جرائم میں ملوث افراد کو کوئی رعایت دی جائے گی ، ان کا کہنا تھا کہ آگے آگے دیکھیئے ہوتا ہے کیا ؟








