اللہ کی رحمت سے نااُمید نہیں ہونا چاہیے ، وزیراعظم کی کوششیں رنگ لے آئیں ، مبشرلقمان نے خوشخبری سنادی

لاہور:اللہ کی رحمت سے نااُمید نہیں ہونا چاہیے ، وزیراعظم کی کوششیں رنگ لے آئیں ، مبشرلقمان نے خوشخبری سنادی ،باغی ٹی وی کے مطابق پاکستان کے سنیئرتجزیہ نگارمعروف صحافی مبشرلقمان جو کہ پہلے دن سے کرونا وائرس سے متعلق اپنی قوم کی ہرلمحے رہنمائی کررہے ہیں اورکوشش کرتے ہیں کہ اپنے عزیزہم طنوں کو باخبر رکھا جائے ، ایک خوشی والی خبردے کردل خوش کردیئے

باغی ٹی وی کے مطابق مبشرلقمان نے کہا کہ آج اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیراعظم نے اپنی قوم کوتسلی اوراطمنان قلب والی صورت حال سے آگاہ کیا ہے ،مبشرلقمان نے کہا کہ جس طرح آج وزیراعظم نے قوم کو اعتماد میں لیا اوریہ بھی خوشخبری سنادی کہ اگلے چند دنوں تک کاروباری معاملات باقاعدگی سے شروع ہوجائیں گے

 

مبشرلقمان نے وزیراعظم کی معاملات فہمی کو خوب سراہا اورکہا کہ وزیراعظم کا کہنا کہ اگرحکومت کرونا وائرس کے پھیلاوکو بہترانداز سے نہ روکتی تو ہلاکتیں دو سو کے قریب ہوسکتی تھیں ،انہوں نے کہا کہ اس بات سے ہمارے وزیراعظم کی اس حوالے سے دلچسپی کا اندازہ لگایا جاسکتا ہےکہ وہ کتنے زیادہ سارے معاملات کو دیکھ رہے ہیں‌

مبشرلقمان کہتے ہیں کہ ایک سربراہ مملکت کا یہ کہنا کہ ہم نے کرونا کو ایک کونے میں لاکھڑا کیا ہےاوراب سے بہترانداز سے بنٹ لیں گے تویہ تو اوربھی اچھی بات ہے کہ ہماری حکومت نے بڑی بہترحکمت عملی سے اس پرقابوپالیا ہے

مبشرلمقان کہتے ہیں کہ میرا دل پہلے ہی کہہ رہا تھا کہ اپریل کے وسط تک معاملات بہترہوجائیں گے ، انہوں نے کہاکہ اس سے پہلے دنیا بھرمیں یہ صورت حال پیش ہے ، دوسری بات یہ ہے کہ اس کی زندگی دوہفتے تک ہوتی ہے ، اسکا مطلب یہ ہے کہ ہماری حکومت نے اتنے دن ا س پرقابو پالیا ہے تو صورت حال بہترہے

انہوں نے کہا کہ ہمارے لوگوں میں قوت مدافعت بہت زیادہ ہے ، یہ اللہ کا فضل ہے ، انہوں نے کہاکہ ڈاکٹرز بھی کہتے ہیں کہ ایک برتن میں کھانا کھانے سے بھی قوت مدافعت بڑھتی ہے اورآج وہی قوت مدافعت ہی کرونا کےخلاف ایک بہت طاقتور دیوار ہے

مبشرلقمان نے کہا کہ اس وقت وزیراعظم کا یہ کہنا کہ اس بیماری کا تدارک کرنا اوردوسرا اہم مشن بے روزگاری کی وجہ سے جو صورت حال پیدا ہوئی ہے ، اس پرقابو پانا ہے ، جس کے لیے اقدامات کئے جارہے ہیں‌

مبشرلقمان نے کہا کہ آنے والے دنوں میں سیاحت ، ہوٹلنگ اوردیگرکاروباری سرگرمیاں شروع ہوجائیں‌گی ، انہوں نے مزید کہاکہ اللہ تعالی کا اس ملک پربہت بڑا فضل ہے ،

مبشرلقمان نے مفتی منیب کے رویہ پرافسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ یہ کہنا کہ وہ حکومت کےفیصلے کے خلاف مساجد میں باجماعت نمازیں ، جمعہ اوردیگراجتماعی سرگرمیاں شروع کریں گے یہ بات اچھی نہیں ہیں‌

مبشرلقمان نے کہاکہ خدارا اس ملک وقوم پررحم کریں ، معاملات کوسمجھیں ، یہ وقت اتفاق اوراتحاد کا ہے ، انہوں نے کہا کہ خوشی کی بات یہ ہے کہ ہمارے کرونا کے مریضوں کا صحت مند ہونے کی شرح بہت بہتر ہے ، دیگرممالک میں یہ صورت حال نہیں ہے

مبشرلقمان نے تمام ہم وطنوں کو اللہ کے سپرد کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کی حفاظت فرمائے ، اللہ تعالیٰ اس بیماری سے نجات دے آمین

Comments are closed.