لاہور:حکومت آج مکمل لاک ڈاون اور ایک ماہ بعد بلدیاتی انتخاب کا اعلان کرے کوئی بھوکا نہیں رہے گا،باغی ٹی وی کےمطابق پاکستان کے معروف صحافی ،سنیئرتجزیہ نگارمبشرلقمان نے اس مشکل وقت میں جب ایک طرف کرونا کی وجہ سے لاک ڈاون ہے تودوسری طرف لاک ڈاون کی وجہ سے ہرکوئی اپنے گھرمیں محصورہے ایک خوبصورت تجزیہ کرکے حقیقت حال بیان کردی ہے
حکومت آج مکمل لاک ڈاون اور ایک ماہ بعد بلدیاتی انتخاب کا اعلان کرے کوئی بھوکا نہیں رہے گا
سارے امیدوار UC میں راشن پہنچائیں گے— Mubasher Lucman (@mubasherlucman) March 25, 2020
باغی ٹی وی کےمطابق مبشرلقمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں کہا ہے کہ کرونا کی وجہ سے ملک میںلاک ڈاون ہے ، اتنا لاک ڈاون بھی نہیں کہ کوئی ان حالات میں کمزوروں اورغریبوں کی مدد نہ کرسکے ،، حالانکہ یہ مشکل وقت ہے اورطاقت وراورمال والے کوغریب اورمحتاج افراد ،خاندانوں کی مدد کرنے چاہیے لیکن ایسا نہیںہورہا
مبشرلقمان نے اشارہ کرتے ہوئے اس پرافسوس کا اظہار کیا کہ کوئی بھی معاشرہ اس وقت آگے نہیں بڑھ سکتا جب اس معاشرے میں رہنے والے افراد ایک دوسرے سے خیرخواہی نہ کریں ان کےکام نہ آئیں ، لیکن یہاںتوصورت حال ہی مختلف ہے، حکومتیں جتنیں بھی مضبوط ہوں وہ اتنے بڑے لاک ڈاون پرہرشہری کے گھرجاکر اس کی مدد نہیں کرسکتی ،
مبشرلقمان نے مزید کہا کہ یہ ہماری ذمہ داری بنتی ہےکہ ہم ایک دوسرے کے کام آئیں لیکن افسوس ایسا نہیں ہے
سنیئر تجزیہ نگارنے کہا کہ ہمارا حال تو یہ ہے کہ اگرحکومت آج بلدیاتی انتخابات کا اعلان کردے تو سارے امیدوار UC میں راشن پہنچائیں گے،کوئی بھوکا نہیں رہے گا ، امیدواربھوکے لوگوں کو تلاش کر کرکھانے کھلائیں گے ، ان کی ضروریات پوری کریں گے مگرافسوس ہم سیاست کی نذرتواپنا سب کچھ کردیتے ہیں ، لیکن جہاں اللہ کی رضا مقصود ہوں ، جہاں صدقہ خیرات کرنے کی بہت زیادہ اہمیت اورفضیلت ہووہاں ہمیں چپ لگ گئی ہے ، ایسا نہیںہونا چاہیے
مبشرلقمان نے اس طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العزت نے وعد ہ کیا ہے کہ وہ صدقے ٰٰخیرات سے بلائیں ٹال دیتا ہے، مشکلیں اورمصائب دورکردیتا ہے اوراپنی رحمت کی لپیٹ میں لے لیتا ہے ، اللہ اپنے وعدے کے خلاف کبھی نہیں کرتا ، اس مشکل وقت میں ہمیں غریبوں کی مدد بھی کرنی چاہیے ، اللہ کی رضا بھی حاصل کرنی چاہیے ، اس کا فائدہ یہ ہوگا کہ اللہ تعالیٰ اس مشکل وقت میں کرونا وائرس جیسے خطرناک مرض سے ہمیں نجات بھی دے دےئ گا








