ان حالات میں ورکرز کو وقت سے پہلے تنخواہ دینا ، سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان کا بڑا کارنامہ ہے ، رانا عظیم

0
44

ان حالات میں ورکرز کو وقت سے پہلے تنخواہ دینا ، سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان کا بڑا کارنامہ ہے ، رانا عظیم

باغی ٹی وی : سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے رانا محمد عظیم نے باغی ٹی وی کے ورکرز کو مہینہ ختم ہونے سے پہلے ہی تنخواہ دینے پر سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہےکہ ایسے وقت میں جب بڑے بڑے میڈیا ہاوسسز میں تنخواہیں کئی کئی ماہ سے ادا نہیں کی جا رہی ایک تنخواہ کے بعد دو تنخواہیں پھر نیچھے لگا دی جاتی ہیں ایسے میں مبشر لقمان نے اپنے باغی ٹی وی کی ٹیم کو اس ماہ کی تنخواہ 27تاریخ کو ہی مکمل ادا کر دی ہے ۔

رانا عظیم نے مزید داد تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ باغی ٹی وی سے منسلک تمام میڈیا ورکرز کو گھروں سے ہی آن لائن کام کر نے کی ہدایت کی ہے جس پر پی ایف یو جے اور پی یو جے ان کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔پی ایف یو جے ،پی یو جے تمام میڈیا ہاوسسز سے مطالبہ کرتی ہے کہ فوری طور پر تمام میڈیا ورکرز کی تنخواہیں اور بقایات فوری ادا کئے جائیں ۔ویلڈن مبشر لقمان میڈیا ورکرز کو آپ پر فخر ہے ۔
سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے
رانا محمد عظیم

Leave a reply