مدثر نذر کا مدت ملازمت میں مزید توسیع پر اہم فیصلہ
باغی ٹی وی : مدثر نذر نے مدت ملازمت میں مزید توسیع نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے .سابق کرکٹر کا کنٹریکٹ 31 مئی 2020 کو ختم ہوجائے گا.مدثر نذر نے یکم جون 2016 کو ڈائریکٹر اکیڈمیز پی سی بی کا عہدہ سنبھالا تھا
مدثر نذر کے کنٹریکٹ کی مدت ابتدائی طور پر تین سال مقرر تھی رواں سال مدثر نذر کے کنٹریکٹ میں ایک سال کی توسیع کردی گئی تھی
مدثر نذر نے کہا کہ پی سی بی کے ساتھ کام کرنا اطمینان بخش لمحہ رہا،پہلے ہی تین سال تک کام کرنے کا سوچ کر آیا تھا، دوستوں کے مشورے پر مزید ایک سال کی توسیع لی تھی،اب اہل خانہ کے ساتھ وقت گزارنا چاہتا ہوں، واپس برطانیہ جارہا ہوں،
چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے کہا کہ ہم مدثر نذر کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں،
بطور ڈائریکٹر اکیڈمیز، مدثر نذر کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں،پی سی بی کی طرف سے میں مدثر نذر کا شکریہ ادا کرتا ہوں،