اسلام آباد: لاء اینڈ جسٹس کمیشن نے جولائی تا دسمبر 2023 مختلف ملکی عدالتوں میں مقدمات کے حوالے سے نئے اعدادوشمار جاری کردئیے-

باغی ٹی وی:لاء اینڈ جسٹس کمیشن کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق زیرالتوا مقدمات کی تعداد 2.26 ملین تک پہنچ گئی ہے، ضلعی عدلیہ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 1.86 ملین ہے اعلامیے کے مطابق زیر التوا مقدمات میں 18 فیصد سپریم کورٹ، ہائیکورٹس اور فیڈرل شریعت کورٹ میں زیر التوا ہیں، گزشتہ چھ ماہ میں 2.38 فیصد مقدمات کا اندراج ہوا جبکہ 2.30 مقدمات کا فیصلہ کیا گیا، ہائی کورٹس زیر التوا مقدمات میں 81 فیصد سول اور 19 فیصد فوجداری مقدمات ہیں، ضلعی عدلیہ میں زیر التوا مقدمات میں 64 فیصد سول اور 36 فیصد فوجداری مقدمات ہیں، جبکہ18 فیصد اعلیٰ عدلیہ میں ہیں۔

ڈاکٹر عاصم کیخلاف کرپشن ریفرنس واپس چیئرمین نیب کو بھیج دیا گیا

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جولائی سے دسمبر 2023 کے دوران 23 لاکھ 80 ہزار نئے مقدمات کا اندراج ہوا، اس عرصہ کے دوران 23 لاکھ کیسز نمٹانے گئے،ہائی کورٹس میں زیرالتوا مقدمات میں سے 81 فیصد دیوانی مقدمات ہیں-

اسرائیل کو جنوبی لبنان میں بچوں کو شہید کرنے کی "قیمت” ادا کرنی …

اگر میں عدم اعتماد سے انکار کرتا تو کہا جاتا میں نے عمران خان کو …

Shares: