![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2023/09/moulana-fazal.jpg)
جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد سے انکار کرتا تو کہا جاتا میں نے بانی پی ٹی آئی کو بچایا-
باغی ٹی وی: نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد جنرل باجوہ کے کہنے پر لائے،تحریک عدم اعتماد کے وقت جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید رابطے میں تھے،میں عدم اعتماد کے حق میں نہیں تھا، چاہتا تھا تحریک کے ذریعے اس وقت کی حکومت ہٹائی جائے، فیض حمید میرے پاس آئے اور کہا جو کرنا ہے سسٹم کے اندر رہ کر کریں۔
مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ عدم اعتماد سے انکار کرتا تو کہا جاتا میں نے بانی پی ٹی آئی کو بچایا دھاندلی 2018 میں بھی ہوئی تھی، اب بھی ہوئی، بظاہر الیکشن میں دھاندلی کا فائدہ مسلم لیگ ن کو ہوا، اب فیصلے ایوان میں نہیں میدان میں ہوں گے۔