کراچی :ن لیگ پھراپنی زبان سے مُکرگئی:مفتاح اسماعیل نے این اے 249 میں دوبارہ گنتی رکوانےکی درخواست کردی،اطلاعات کے مطابق ن لیگ حسب روایت اپنی زبان سے پھرمُکرگئی ہے اورتازہ واقعہ میں کراچی کے حلقہ این اے 249 کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کے امیدوار مفتاح اسماعیل نے چیف الیکشن کمشنرکو خط لکھ کر ووٹوں کی دوبارہ گنتی رکوانے کی درخواست کردی۔

مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل نے چیف الیکشن کمشنرکو خط لکھ کر گنتی رکوانے کی درخواست کی ہے۔

چیف الیکشن کمشنر کو بھیجےگئے خط میں بتایا گیا ہےکہ ریٹرننگ افسر جو ووٹوں کے تھیلے لائے ان میں سے بیشتر پر سیل نہیں لگی تھی۔خط میں مفتاح اسماعیل نے یہ بھی کہا ہےکہ زیادہ تر امیدواروں نے دوبارہ گنتی کا بائیکاٹ کر دیا ہے۔

خیال رہےکہ کراچی کے حلقہ این اے 249 میں گذشتہ دنوں ہونے والے ضمنی انتخاب کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی جاری ہے تاہم پیپلز پارٹی کے علاوہ تمام جماعتوں نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے عمل کا بائیکاٹ کردیا ہے۔

امیدواروں نے الزام لگایا ہےکہ جو پولنگ بیگ لائے گئے ان پر سیل نہیں لگی ہوئی اور وہ کھلے ہوئے تھے جس کی وجہ سے دوبارہ گنتی کا بائیکاٹ کررہے ہیں۔

Shares: